Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔
    • متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔
    • ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔
    • حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
    • چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
    • ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع
    • ورلڈ کپ فائنل سے قبل لامین یامل کی دعا اور قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت
    • برطانیہ میں ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے بعد ٹیٹ برادران میامی میں گرفتار۔
    • ایران کے صوبہ خوزستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ۔
    • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا آٹھوی رات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    • این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
    • ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کی سیاست کا شوکت خانم ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں

    By Daily Khabrainجون 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں گفتگو کرتے ہوئے عالم دین علامہ محمد اصغر نے کہا ہے کہ بیت اللہ کے مقام پر جب رسول اور کفار کے درمیان صلح نامہ ہو گیا تو پوری وادی میں امن وامان ہو گیا۔ معاہدہ 10 سال کےلئے ہوا تھا۔ فتح مکہ کا سبب کفار کی جانب سے معاہدے کے باوجود مسلمانوں کے قبیلے پر شب خون مارنا تھا۔ رسول کےلئے جب خانہ کعبہ کو کھول دیا گیا تو آپ حضرت بلالؓ کے ساتھ بیت ا للہ میں داخل ہوئے۔ اس وقت آپ یہ دعا پڑھتے جا رہے تھے ”حق آ گیا ہے، حق آنے ہی والا تھا“، باطل مٹ گیا ہے باطل مٹنے ہی والا تھا“۔ مذہبی سکالر عبدالرزاق میاں نے کہا ہے کہ فتح مکہ کےلئے مسلمانوں کا لشکر رسول کی قیادت میں 8 رمضان کو مدینہ سے روانہ ہوا تھا، 18 کو مکہ میں داخل ہوا اور 20 رمضان کو مکہ فتح ہو گیا تھا۔ علامہ ابوذر نجفی نے کہا ہے کہ فتح مکہ ہو یا کوئی اور تاریخی واقعہ اس سے حضور کے مختلف پہلو اجاگر ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی خود حفاظت فرماتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے کہ جب کفار خانہ کعبہ کو نقصان پہنچانے آئے تھے تو کس طرح ابابیل آئے اور ان کی چھوٹی چھوٹی کنکریاں کتنی بڑی ہو کر کفار کے ہاتھیوں پر برسیں۔ سی ای او شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بہت سارے اداروں میں ماہِ رمضان میں کام کرنے کے دورانیے میں کمی کر دی جاتی ہے جبکہ شوکت خانم میں روٹین کے مطابق کام جاری رہتا ہے۔ روزہ رکھنے کا مطلب ہرگز آرام کرنا نہیں ہوتا۔ اداروں اور مسلمانوں کو مضبوط ہونا چاہیے۔ زکوٰة کے ساتھ غریبوں کا علاج ہوتا ہے۔ زکوٰة سال بھر میں کسی بھی وقت لی اور دی جا سکتی ہے لیکن ایک رجحان بن گیا ہے کہ ماہِ رمضان میں ہی زکوٰة دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا شوکت خانم ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں۔ پروگرام میں نعت خواں اختر حسین قریشی نے نعت ” میں تو مر جاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا“ اور”یامصطفی خیرالوریٰ، آقا تیرے جیا کوئی نہیں“ پیش کیں۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی سمیت ہر طرح سے سب سے بڑے لیڈر تو رسول اللہ ہی ہیں۔ آج کل کی سیاست میں منافقت، جھوٹ و کرپشن کی بھرمار ہے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ ایسے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں جن کی باتیں ان کے کردار سے نہیں ملتیں۔ قوم میں معاشی، سماجی اضطراب بڑھتا جا رہا ہے۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ کے پی میں جتنا 5 سالوں میں کام ہوا 50 سالوں میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیشن ڈیزائنر ملائیکہ خان نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں عید کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ لوگ بڑے شوق سے اپنی پسند کے کپڑے تیار کرواتے ہیں۔ جو وقت پر دینا ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے تو میں خود اپنے کپڑے تیار کرتی ہوں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار شاہد نذیر نے کہا ہے کہ ”ون پاﺅنڈ فش“ گانا بیرون ملک اپنی مچھلیاں فروخت کرنے کےلئے گنگنا رہا تھا کہ یہی گانا میری مقبولیت کا باعث بن گیا۔ انہوں نے پنجابی کلام ”طیبہ دیاں کیا باتاں“ بھی پیش کیا۔
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجابی شاعرہ انجم قریشی نے کہا ہے کہ فتح مکہ میں پوری دنیا کےلئے سبق موجود ہے۔ بہت سارے کفار مسلمانوں کا اخلاق دیکھ کر ایمان لے آئے۔ فتح مکہ واقعہ کا مطالعہ کریں تو ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے پنجابی کلام ”منٹ، سکینٹ تے کینٹے، کڑھیاں ننگ کے آگئے یار“ بھی پیش کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔

      حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

      چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.