Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن لیگ اپنا نیا وزیراعظم منتخب کرلے

    By Daily Khabrainجولائی 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    farooq sattar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان سے استعفے کے مطالبے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں رہنماں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے اب ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں رہا اس لئے وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ لیڈر آف دی ہاس کسے ہونا چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے ملک کی سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایوان میں وعدہ کیا تھا ثابت ہو گیا تو استعفی دےدوں گا۔ 5ججزمیں سے کوئی بھی ان کے نقطہ نظر سے متفق نہیں تھا۔ دو ججز نے کہا نواز شریف صادق اورامین نہیں ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک سنجیدہ پیش رفت ہے، 6محکموں کے ذمہ دار لوگ تحقیقات کے بعدنتیجے پر پہنچے، جے آئی ٹی رپورٹ مصدقہ ہے، رپورٹ میں ایسی باتیں ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ شاہ محمو د قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ٹی اوآرکے معاملے پر طوالت سے کام لیتی رہی، جے آئی ٹی صرف حقائق بیان کر سکتی ہے،حکومت حقائق تسلیم نہیں کرنا چاہتی تو الگ بات ہے ۔ شریف خاندان کے افراد جعلی کاغذات بنا رہے تھے اسی وجہ سے انہیں 8 ماہ لگے۔ سیاستدانوں سمیت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اخلاقی بنیادوں پر وزیراعظم عہدے پربراجمان نہیں رہ سکتے ان کی وجہ سے سیاسی جمہوری نظام پربوجھ بڑھ رہاہے اس لئے نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ اگر حکومت کو جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں تو سپریم کورٹ جائیں۔ بحران کے نتیجے میں اداروں میں ٹکراو نہیں ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن کے حق میں ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کی لئے احتساب کا موثر نظام چاہیے اور نیب میں متعدد وزرا کے کیسز زیر التوا ہیں ان پر بھی نظر ثانی ہونی چاہیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب

      ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.