تازہ تر ین

جے آئی ٹی کو دھمکیاں, 3ارکان کے اہل خانہ کا اہم اقدام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی کے 6 میں سے 3ارکان نے اہل خانہ کو بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ نجی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کو پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہیں۔ اسی پر سپریم کورٹ نے حکومت کو کہا کہ ان ارکان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ تاہم دھمکیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور جے آئی ٹی کے 6 میں سے3 ارکان نے اہل خانہ کو بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے کہا ہے کہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ لہٰذا انہوں نے فوری طور پر اپنے اہل خانہ کو بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین جے آئی ٹی واجد ضیاءکی گریڈ 22 میں پروموشن ہونی ہے۔ اسی سلسلے میں بورڈ کا اجلاس بھی التواءکا شکار ہے کوشش کی جا رہی ہے کہ بورڈ کا اجلاس نہ ہو سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain