تازہ تر ین

عدلیہ مخالف تقریریں, لیگی رہنماءمشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے وفاقی وزراءاور لیگی رہنماﺅں کی جے آئی ٹی اور عدلیہ مخالف مبینہ تقریر کا متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، ہفتے کے روز اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائی گئی تقاریر کے متن میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی، طلال چوہدری کی تقاریر کا متن ہے، ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے تینوں رہنماﺅں کی پندرہ تقاریر کا 106صفحات پر مشتمل ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے دس جولائی کو پانامہ عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو لیگی رہنماﺅں اور وفاقی وزراءکی جے آئی ٹی اور عدالت کے بارے میں کی گئی تقاریر کا متن جمع کرانے کا حکم دیا تھا، قانونی ماہرین کے بعد سپریم کورٹ ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لینے کے بعد تینوں رہنماﺅں کو توہین عدالت کا شوکا ز نوٹس بھی جاری کرسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain