Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
    • پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
    • بھارتی وزیرِ تعلیم نے استعفیٰ دے دیا
    • سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، بندرگاہیں کھلی رہیں
    • حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر
    • چین سے ملاقات میں ایران نے آبنائے ہرمز کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
    • نابلس کے مشرق میں فلسطینی قصبے پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ
    • عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر
    • ٹرمپ: ایران سے مذاکرات جاری، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دبئی سیاستدانوں کا دوسر ا گھر ، حالات کی خرابی پر فوراً باہر بھاگ جاتے ہیں

    By Daily Khabrainجولائی 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zia shahid
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ہمارے سیاستدان پرندے ہیں، حالات خراب ہونے پر اڑ کر دبئی پہنچ جاتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے اقامہ کا پہلے ہی بندوبست کیا ہوتا ہے۔ دبئی سیاستدانوں کا دوسرا گھر ہے۔ 10,10 سال وہاں جا کر رہتے ہیں۔ دبئی، ابوظہبی کے حکمرانوں کے لئے پاکستان ایک شکار گاہ ہے۔ جب وہ یہاں آتے ہیں تو بڑے بڑے حکمران ان کی خوشامد کرتے ہیں۔ کوئی حکومت ان کے یہاں آ کر غیر قانونی شکار کرانے پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں شیخ زید ہسپتال اور رحیم یار خان میں ایئرپورٹ سلطان ایان نے بنا کر دیا۔ اس کے علاوہ بھی جنوبی پنجاب میں کچھ سہولتیں دے رکھی ہیں کبھی کبھی ابوظہبی کے حکمران نیکی کے کام بھی کر لیے ہیں۔ ایوب خان کے دور سے لے کر آج تک کے سیاستدانوں کے لئے ابوظہبی بڑا اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی کے حکمران آج کل یمن میں فوج نہ بھیجنے کی وجہ سے کچھ ناراض ہیں۔ لیکن جب وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی مقروض ملک مَر رہا ہے تو تھوڑے سے پیسے لگا دیتے ہیں کیونکہ وہ زندہ رہے گا تو اس سے پیسے وصول کیسے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو دور میں ہونے والی اسلامک کانفرنس میں عربی سے اُردو مترجم بھی رہا ہوں۔ اس میں الجزائر کے حکمران بومحی الدین نے میرے نزدیک سب سے خوبصورت تقریر کی تھی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ”اس وقت تک کوئی ملک آزاد تسلیم نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کی حکومت کا اپنی زمین کے نیچے اور اوپر اپنا تسلط نہ ہو اور اپنی سکیورٹی کیلئے کرائے کے فوجیوں کا محتاج نہ ہو۔“ ان کا طنز یہ تھا کہ جتنے عرب یہاں بیٹھے ہیں، امریکن ان کی حفاظت کرتے ہیں، برطانوی دستے کرائے پر لے رکھے ہیں۔ نیل کے ذخائر پر اپنا کنٹرول نہیں رکھتے اور انہیں بین الاقوامی فرم کو لیز پر دے رکھا ہے۔ اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو ہم بھی آزاد قوم کی حقیقی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ بلوچستان کی کانیں ٹھیکے پر دے رکھی ہیں۔ ایران میں بارڈر کے بالکل ساتھ تیل نکلتا ہے یہاں نکالنے نہیں دیا جاتا۔ سوئی میں گیس نکالی تو بگٹی کا حشر سب کے سامنے ہے۔ جو کچھ پاک سرزمین کے نیچے ہے شاید ہم سو فیصد اس کے بھی مالک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو اس پر کڑی پابندی لگانی چاہئے کہ جو یہاں وزیراعظم ہے وہ دبئی میں کسی کمپنی میں بھی ملازم ہیں اور پیسے بھی لے رہے ہیں۔ خواجہ آصف، مراد علی شاہ اور منظور وسان سمیت ایسے سیاستدانوں کی ایک طویل صف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج نے کہا ہے کہ عمران خان لندن فلیٹ کی منی ٹریل صاف نہیں دے سکے لہٰذا ان کی بھی نااہلی کا خطرہ ہے۔ عمران خان اپنا جو بھی موقف دیتے ہیں وہ ان کی مرضی البتہ عدالت ان کے فراہم کردہ شواہد سے مطمئن دکھائی نہیں دیتی۔ تجزیہ کار نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا پورا حق حاصل ہے۔ یہاں انصاف بکتا ہے، جس کے پاس پیسہ ہے وہ قانون خرید لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے ساتھ 5 کے بجائے 20 معاہدے بھی کر لیں تو اس میں شور مچانے یا بھنگڑے ڈالنے والی کوئی بات نہیں۔ مالدیپ چھوٹا سا ملک ہے۔ انہوں نے اپنا ملک سیاحوں کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے۔ جرمنی کی کچھ کمپنیز نے اس کو ٹھیکے پر لے رکھا ہے۔ پاکستان بننے سے پہلے انڈیا میں عمر قید کے مجرموں کو کالا پانی بھیج دینے کی بات ہوتی تھی وہ مالدیپ تھا جہاں پانی ہی پانی بھرا ہوا ہے۔ لاہور دھماکے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ”آئندہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔“ ایسے بیانات کا کوئی فائدہ نہیں، نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک نقطے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف کا لاہور آنا، کور کمانڈر اجلاس طلب کرنا خوش آئند ہے لیکن وہ دیکھیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا، کہاں کوئی کمزوری رہ گئی۔ آج تک کبھی نہیں سنا یا پڑھا کہ کوئی سہولت کار گرفتار ہوا ہے۔ 99 فیصد ناظرین سے میری رائے سے اتفاق کیا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کی جڑ کو پکڑنے کی کوشش تھی۔ سہولت کاروں کو پکڑنے تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعض نکات پر عمل ہی نہیں ہو سکا۔ آرمی چیف لاہور آئے لیکن کور کمانڈر سمیت کسی نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ پنجاب میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پلیٹ فارم پر ہیں یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے فوج کی مداخلت روکنے کے لئے ہر وہ رکاوٹ کھڑی کی جو وہ کر سکتی تھی۔ پنجاب میں کہیں بھی ٹھیک طرح سے رینجرز آپریشن نہیں ہوا۔ سی ٹی ڈی نے آپریشنز کئے لیکن اس کا فوج کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس کی ٹریننگ بہتر نہیں ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے بلوچستان سے ملحقہ علاقے میں آج تک پولیس نبرد آزما نہیں ہو سکی۔ راجن پور، کشمور میں آئے روز پولیس پر حملے ہوتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

      حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر

      ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.