Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ق لیگ نے آدھی قیمت پر بجلی کن لوگوں کو دی؟, دیکھئے اہم خبر

    By Daily Khabrainاگست 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    electricity
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ہمارے دور میں باقی پنجاب کے برابر ترقی کر رہا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب میں پانچ سال میں پچپن سال جتنے کام کیے اور ہمارے یہ کام آج بھی بولتے ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب میں میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت کر دی تھیں، غریب بچیوں کیلئے ماہانہ تعلیمی وظائف مقررکیے جن کی وجہ سے پندرہ لاکھ بچیاں پہلی بار سکول داخل ہوئیں، ڈیڑھ ارب کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا جس میں بچوںکے امراض قلب کا بندوبست بھی موجود ہے، نشتر ہسپتال میں 112 بستروں پر مشتمل تین منزلہ ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا، جدید برن یونٹ، ڈینٹل یونٹ اور نرسنگ کالج تعمیر کیے، پہلا چلڈرن ہسپتال اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان شروع کیے، 1122 ایمرجنسی سروس قائم کی جس سے جنوبی پنجاب کے اب تک 2 لاکھ افراد کو ناگہانی حادثات میں مدد فراہم کی جا چکی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کے کسانوں کو بجلی آدھی قیمت پر مہیاکی جا رہی تھی، کھالے پختہ کیے، پانی ٹیل تک پہنچ رہا تھا، فارم ٹو مارکیٹ ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنیں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے، امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جگہ جگہ پٹرولنگ پوسٹیں قائم کی گئیں جن سے چوری اور ڈکیتی کی عام وارداتوں کے علاوہ مال مویشی کی چوری پر بھی قابو پا لیا گیا، جنوبی پنجاب میں پیٹرولنگ پوسٹوں کے اس نظام کو اگر شہبازشریف چلنے دیتے تو راجن پور میں چھوٹو گینگ جیسے جرائم پیشہ گروہ کبھی سر نہیں اٹھا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہبازشریف کی طرح صرف اشتہار بازی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے، اگرجنوبی پنجاب میں ہمارے شروع کیے ہوئے ترقیاتی کاموں کو ہماری حکومت کے بعد بھی چلنے دیا جاتا تو آج جنوبی پنجاب باقی پنجاب کے برابر کھڑا ہوتا مگر افسوس کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی عوام دشمن اور مریضانہ پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی پنجاب دوبارہ پسماندگی کے اندھیروں میں ڈوب رہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان

      حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.