لاہور(نےا اخبار رپورٹ)انسداددہشت گردی کی عدالت میں ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے 200سے زائد لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالوہاب کی آواز کا نمونہ حاصل کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے گزشتہ روزکیس کی سماعت شروع کی توعدالتی حکم پر ایف آئی اے کی رانزک ٹیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے تمام سائلین،وکلا ا ورسیکیورٹی عملے کو کمرہ عدالت سے باہر نکال کر ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم کو ملزم کے آڈیو ریکارڈ کا نمونہ حاصل کرنے کی ہدایت کی،ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کااونچی،دھیمی اور درمیانی آواز کا نمونہ حاصل کیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر فرانزک سائنس ایجنسی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم کا آڈیو سیمپل لینے کا حکم دیا تھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل میں 286کالز کی ریکارڈنگ موجود تھیں،ملزم عبدالوہاب پر الزام ہے کہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ پر خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کر کے ان سے بھتا وصول کرتا رہاہے۔
بریکنگ نیوز
- یونیسکو نے تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی کے کام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
- کرائم انڈیکس 2026: اسلام آباد اور لاہور، لندن، پیرس اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار۔
- پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کر دیا
- امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت
- پاکستان میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ
- پٹرول، ڈیزل ٹرانسپورٹرز نے ترسیلی نرخوں پر شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
- میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا
- ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں روبوٹکس ایکسپو کا افتتاح کر دیا
- دی اوول WTC 2027 کے فائنل کی میزبانی کرے گا
- پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا
- زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا
- شان بیگ اور روما مائیکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا۔
- ایران عراق سرحدی گزرگاہ پر امریکی حملہ، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
- سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی
- امریکا کا ایران پر مسلسل 12ویں رات بھی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری
- مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: ایجین، ایئر آستانہ، ایئر کینیڈا، ایئر فرانس، ایئر بالٹک، برٹش ایئرویز، کیتھے پیسیفک، فن ایئر، آئی ٹی اے، KLM، لفتھانسا، فلپائن، سکوٹ، سنگاپور اور ترکش ایئر لائنز کی پروازیں معطل
- جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
- عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
