تازہ تر ین

ملالہ کے بعد میری کوئی جگہ نہیں،آخر وزیر اعظم نے ایسی بات کہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی تقریر کی جگہ کے بعد میری تقریر کی کوئی جگہ نہیں تھی۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 5 سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں، اس موقع پر ان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آج بہت خوشی ہے کہ ہماری بچی جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی وہ پاکستان آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ ملک سے گئیں تو تیرہ سال کی بچی تھیں، دنیا نے ملالہ کو عزت دی ہے پاکستان بھی آپ کو عزت دےگا۔وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ دنیا جو کہتی ہے کہتی رہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں پاکستانی جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے دنیا کو امن دےرہا ہے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کے لیےملالہ یوسف زئی کی کوششیں ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain