Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دورہ انگلینڈقومی کرکٹرزکی فٹنس کی جانچ شروع

    By Daily Khabrainاپریل 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pakistan-Cricket-Logo-HD-Wallpaper
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نیوزایجنسیاں) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع ہو گئے۔فاسٹ باولر عثمان شنواری یویو ٹیسٹ مکمل نہ کر سکے۔ اسلام یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز آج ٹیسٹ دیں گے، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کی وجہ سے سیریز سے آو¿ٹ ہو گئے۔آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بیشتر کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ کا مشکل مرحلہ پار کر لیا۔ دو کلومیٹر دوڑ میں فاسٹ باولر حسن علی، محمد رضوان، بابر اعظم ، فواد عالم اور فخر زمان تیز دوڑے جب کہ تمام کرکٹرز نے مقررہ فاصلہ نو منٹ میں طے کیا۔ یویو ٹیسٹ میں عثمان شنواری کے علاوہ تمام کرکٹر کامیاب ٹھہرے، فاسٹ باولر آج دوبارہ ٹیسٹ دیں گے۔ یویو ٹیسٹ میں محمد رضوان سب سے زیادہ فٹ قرار پائے۔آج بھی کرکٹرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزاریں گے جنہیں جم اور فیلڈنگ ٹیسٹ کے مرحلے پار کرنے ہوں گے۔ اسلام آباد یونائٹڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی دوسرے روز میدان میں اتریں گے۔ فاسٹ باولر محمد عباس اور شان مسعود کیمپ میں دکھائی نہیں دیئے۔ تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ گروئن انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ شاداب خان، بلال آصف اور کاشف بھٹی کو کیمپ میں بلا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب آل راونڈر محمد حفیظ باولنگ ایکشن ٹیسٹ ممکنہ طور پر سترہ اپریل کو انگلینڈ میں دیں گے اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے دوران لیگ اسپنر کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یاسر شاہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے باہر ہو گئے ہیں جو ہماری ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.