مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔مریم نواز کو پہلے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی انتخابی فہرست کے مطابق مریم نواز کو این اے 125 لاہور سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔اب ایک بار پھر مریم نواز کا حلقہ تبدیل کر کے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ این اے 125 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 127 پر مریم نواز ہیں جب کہ این اے 125 سے انتخاب لڑنے کا میرا حق بنتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسہ جاری ہے، ایونٹ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گرین شرٹس کی تیسری مسلسل ناکامی تھی۔بریڈا میں جاری ایونٹ میں میزبان نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے گول پر بھرپور حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 ویں منٹ میں کیمپرمین رابرٹ اور پھر 29 ویں منٹ میں ورگا ویلنٹن نے گول کرکے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلادی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ بن سکا۔ چوتھے کوارٹر میں بھی نیدرلینڈز نے دو گول اسکور کیے جو وین ڈیم تھائس اور مرکو نے بنائے۔یوں نیدرلینڈز نے 0-4 سے فتح سمیٹی جبکہ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم 28 جون کو ارجنٹائن کو خلاف میچ کھیلے گی۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے 273 ملین ڈالر کے اثاثے تحویل میں لے لیے گئے

کوالا لمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے اب تک 273 ملین ڈالر کی مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات برآمد کرائے جا چکے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ملائیشا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر، دفاتر اور دیگر مقامات سے تحویل میں لئے گئے اثاثوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ ان ثاثوں کی مالیت لگ بھگ 273 ملین ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماءمنصور پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ مالیت کی اشیاءتحویل میں نہیں لی گئی ہیں جس پر سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اور تفتیش کے لیے طلب بھی کیا جائے گا جس کے لیے وزارت داخلہ و قانون کی اجازت درکار ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

امریکی پابندیوں کا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت نئی امریکی پابندیوں کے بعد پڑنے والے اقتصادی دباوٓ کو برداشت کرنے کے قابل ہے۔حسن روحانی نے کہا پیر کو ہی ایرانی تاجروں نے کرنسی کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے خلاف پارلیمان کے سامنے مظاہرہ کیا تھا، اقتصادی حوالے سے اپنی حکومتی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران حکومت کی آمدنی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں ریال کی قدر میں کمی کی وجہ بنی ہیں، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دباو¿ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔روحانی نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ”یہاں تک کہ بدترین حالات میں بھی، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایرانیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی، ہمارے پاس چینی، گندم اور پکانے کیلیے استعمال ہونے والا تیل وافر مقدار میں موجود ہے، کاروبار کی منڈی کو سہارا دینے کیلیے ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی بھی مناسب تعداد میں ہے، روحانی کے بقول نئی امریکی پابندیاں نفسیاتی، اقتصادی اور سیاسی جنگ کا ایک حصہ ہیں اور واشنگٹن کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے الگ ہونا ایسی سب سے بڑی غلطی تھی، جو وہ (ٹرمپ) کر سکتے تھے، یہ ہولناک غلطی تھی، اس وجہ سے عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ متاثر ہو گی، امریکا نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک جن میں جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور چین شامل ہیں، اسے بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، واشنگٹن اسی ماہ سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کرنے والا ہے۔

تارکین وطن کے معاملے پر 17 امریکی ریاستوں کی ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کی 17 ریاستوں نے تارکین وطن کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر منقسم کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز سمیت امریکا کی 17 ریاستوں نے تارکین وطن کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کو ملزم ٹہراتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تارکین وطن خاندانوں کو ظالمانہ اور غیر قانونی طور پر منقسم کیا گیا ہے جس کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔یہ مقدمہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹیل میں دائر کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے 20 جون کے حکم نامے کو پرفریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے خاندانوں کو ضابطے کی کارروائی اور پناہ حاصل کرنے کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔ اور اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے نفرت میں اضافے ہوگا۔واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 17 امریکی ریاستوں نے اپنے اٹارنی جنرلز کے ذریعے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف جاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہو اور ریاستوں نے پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا آنے والوں کو داخلہ دینے سے انکار کرنے والی پالیسی کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہو۔

ماضی میں بھیڑ بکریاں چرانے والے گول کیپر نے رونالڈو کی پنالٹی روک لی

سارانسک(ویب ڈیسک) پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی پنالٹی شوٹ کے سامنے دیوار بننے والے ایرانی گول کیپر علی رضا کو اس مقام تک پہنچنے کیلیے کڑی محنت و مشقت سے گزرنا پڑا وہ خانہ بدوش گھرانے میں پیدا ہوئے۔گول کیپر علی رضا بھیڑ بکریاں چرانے کے دوران دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے، 12 برس کی عمر میں انھیں ایک مقامی کلب میں شامل ہونے کا موقع ملا جہاں پر انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔علی رضا گلیوں میں پلے بڑھے، پارکس کی صفائی کی، پیزا شاپس پر کام کیا مگر فٹبال کے ساتھ عشق ان کو آخر ورلڈ کپ تک لے آیا۔