اہم ترین مقابلے سے قبل جرمنی کی دھڑکنیں بے ترتیب

کازان(ویب ڈیسک) اہم ترین مقابلے سے قبل دفاعی چیمپئن جرمنی کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگیں پہلے راو¿نڈ سے آو¿ٹ ہونے کی خفت سے بچنے کیلیے بدھ کو لازمی طور پر جنوبی کوریائی ٹیم کو ٹھکانے لگانا ہوگا گروپ ایف چاروں ہی ٹیموں کیلیے اوپن ہے میکسیکو کا مقابلہ سوئیڈن سے ہوگا۔
دوسری جانب گروپ ای میں برازیلین امیدیں داو¿ پر لگی ہوئی ہیں، سفر جاری رکھنے کیلیے سربیا کو راہ سے ہٹانا ہوگا، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کوسٹاریکا کی دیوار ڈھانے کی کوشش کرے گی۔ فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کو گروپ ای اور ایف سے لاسٹ 16 میں جانے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، سب سے دلچسپ صورتحال گروپ ایف کی ہے جہاں پر کوئی بھی ٹیم پری کوارٹر فائنل کیلیے رسائی حاصل کرلے گی، خاص طورپرجرمنی کی حالت کافی نازک ہے، وہ اگرچہ سوئیڈن کو گذشتہ مقابلے میں 2-1 سے شکست دے کرریس میں شامل رہا مگر ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے، اسے ابتدائی راو¿نڈ سے باہر ہونے والی چھٹی دفاعی چیمپئن سائیڈ بننے کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔گذشتہ ورلڈ کپ میں اسپین پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی پانچویں دفاعی چیمپئن بنی تھی۔ اس وقت میکسیکو 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرہے، جرمنی اور سوئیڈن 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے جبکہ بغیر کسی پوائنٹ کے جنوبی کوریا آخر پر ہے۔ جرمنی جنوبی کوریا سے 2یا زائد گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں چلا جائے گا، اگر جنوبی کوریا بڑے مارجن سے فتحیاب ہوا اور سوئیڈن ، میکسیکو سے ہار گیا تو پھر کوریائی ٹیم بھی آگے جا سکتی ہے۔ جرمنی اور سوئیڈن مقابلہ برابر کرتے ہیں تو بہتر اسکورنگ والی ٹیم آگے جائے گی۔ اسی طرح برازیل کو بھی اگلے مرحلے میں رسائی کیلیے سربیا کو زیر کرنا ہوگا، سوئس ٹیم بھی کوسٹاریکا کو قابو کرنے کیلیے پ±راعتماد ہے۔

ایشین گیمزمیں پاکستانی ویمن باکسرزڈیبیوکیلیے تیار

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی۔ علاقائی کھیلوں کا یہ میلہ انڈونیشیا کے جکارتہ کے دو شہروں میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک سجایا جائے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( پی بی ایف) کے سیکٹریٹر ناصراعجاز تونگ کے مطابق گیمز میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں زور وشور سے جاری ہے، انھوں نے کہا کہ ہم گیمز کیلیے جو ٹیمیں اس بار بھیجیں گے اس میں خواتین بھی شامل ہوں گی، جو گیمز میں ڈیبیو کریں گی، ہم خواتین باکسنگ میں اپنی دو باکسرز کو بھیجیں گے، ہمیں ان سے میڈلز کی توقع تو نہیں لیکن ہم اس سلسلے کی شروعات کرنا چاہتے ہیں، ہم ان سے بہتر پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں۔کیمپ میں ایشین گیمز کیلیے 5 مرد باکسر کو بھی شامل کیاگیا ہے ابھی تک کیمپ میں 18 مرد اور 5 خواتین باکسرز ترتبیت جاری رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے مزید بتایاکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلیے ہم اپنی ویمنز ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اس کیلیے ہم ایران سے تصدیق کیے جانے کا انتظار کررہے ہیں، ایرانی ٹیم سردست تھائی لینڈ میں ہے، جیسے ہی وہ وطن واپس آئیں گے ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج دیں گے، پاکستانی مینز ٹیم کو 19 جون سے جرمنی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن انھیں ویزے نہیں مل پائے۔

ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول

لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹوں کیلیے گنجائش سے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے، اس کیلیے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے۔
اب تک آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے مقابلوں کیلیے دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی فرمائش پاک بھارت کے درمیان 16 جون اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول میچ کیلیے ہے۔

چیس چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے جانے والی پاکستانی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک) شطرنج کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے بھارت جانے والی 14 رکنی ٹیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ سے این او سی نہ ملنے کو جواز بنا کر واہگہ بارڈرپرروک لیاگیا جس پرپاکستان چیس فیڈریشن نے شدیداحتجاج کیاہے۔پاکستان چیس فیڈریشن کی 14 رکنی ٹیم بھارت جانے کے لیے دوستی بس کے ذریعے لاہورکے واہگہ بارڈرپہنچی تو وہاں امیگریشن حکام نے چیس ٹیم کوکلیئرنس دینے سے انکارکردیا، ٹیم میں انٹرنیشنل و گرینڈ چیس ماسٹر محمود لودھی، عالمی سطح پر کم عمر ترین شطرنج چیمپئن کے طور پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی مہک گل اورچیس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل وقار احمد مدنی اور دیگر آفیشل شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے پاکستان کی شطرنج کی ٹیم کو کامن ویلتھ چیس چیمپئن شپ میں شرکت سے روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے، سینیٹر کلثوم پروین کے دباو¿ پر امیگریشن حکام نے بغیر وجہ کے پاکستان چیس فیڈریشن کی سربراہی میں بھارت جانے والی پاکستانی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کے خط پر امیگریشن حکام نے چھان بین اور تحقیق کے بغیر ہی قومی شطرنج ٹیم کے آئینی حقوق سلب کر لیے ہیں، ہمارے پاسپورٹ، ویزے اور دستاویزات ٹھیک ہیں، دعوت نامہ ہمارے پاس ہے پھر کیوں روکا گیا ہے سمجھ سے بالاترہے ، ہمارے اپنے یہ سلوک کریں گے امید نہیں تھی۔ا شطرنج کی قومی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر بلاوجہ روک کر کھیل دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے، کلثوم پروین اور ایف آئی اے کے اس عمل سے پاکستان کی دنیا میں سبکی ہو رہی ہے، کسی بھی شہری کو اس طرح ٹریول کرنے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق اور آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی کھلاڑی شطرنج کھیلنے اور ملک کا نام روشن کر نے بھارت جارہے ہیں۔ شطرنج کے چھوٹے چھوٹے کھلاڑی بچے، بچیوں کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں نہ ہی وہ بلیک لسٹ ہیں، پھر کیوں روکا جا رہا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین خود ساختہ چیس فیڈریشن بنا کر اپنی ٹیم بھارت لے کر جانا چاہتی ہیں۔واضع رہے کہ پاکستان میں اس وقت دو چیس فیڈریشنزکام کررہی ہیں، سینیٹرکلثوم پروین کی فیڈریشن کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق ہے جبکہ پاکستان چیس فیڈریشن انٹرنیشنل چیس فیڈرشن سے منسلک ہے جسے پاکستان کے کسی سرکاری ادارے سے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اب خواتین ٹریفک پولیس اہلکار نیکر پہن کر ڈیوٹی ادا کرینگی

بیروت (ویب ڈیسک) عرب ملک لبنان کے ایک شہر میں خواتین پولیس اہلکار نیکرزاور سر پر سرخ ٹوپی کے ساتھ گھومتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ خواتین اہلکاروں کی یہ نئی وردی شہر کے میئر کے اس پلان کا حصہ ہے جس کے تحت وہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اور ملک کا امیج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔لبنانی شہر برمانا کے میئر کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی 99 فیصد خواتین سیاح شارٹس پہنتی ہیں اس لیے ٹریفک پولیس کا نیا سکواڈ سیاحوں کو لبنان کا رخ کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ملک کا مغربی ممالک میں امیج بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بعض لوگ تو لبنانی میئر کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں لیکن اکثریت سیاحوں کو لبھانے کیلئے خوبصورت خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کے استعمال کو برا قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کے باوجود نئے سکواڈ میں بھرتی ہونے والی خاتون اہلکار سماتا سعد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نوکری کا بھرپور لطف اٹھارہی ہیں،’ ہم اپنی مرضی سے اس شعبے میں آئے اور اس کے ممکنہ چیلنجز کو قبول کیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہر سال گرمیوں میں یہ سکواڈ بنایا جاتا رہے گا‘۔

افسوسناک خبر ۔۔۔دلہن کیساتھ رخصتی کے 2گھنٹے بعد ایسا کام ہو گیا کہ سب ششدر رہ گئے

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر میں ایک دولہے پر عین اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب وہ اپنی زندگی کے حسین ترین سفر کا ابھی آغاز ہی کر رہا تھا۔ بیچارہ بڑے ارمانوں سے دلہن کو بیاہ کر گھر لایا تھا مگر دو گھنٹے بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئی۔العربیہ کے مطابق 17 سالہ دلہن کا نام سماہ النہس بتایا گیا ہے، جو اپنے سسرال آنے کے دو گھنٹے بعد سفر آخرت پر روانہ ہو گئی۔ نوعمر دلہن کی المناک موت کے بارے میں اس کے دولہا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی تقریب کے دوران بے حد تھک چکی تھی اور اس نے کچھ کھایا پیا بھی نہیں تھا جس کے باعث اس کے جسم سے توانائی ختم ہو چکی تھی۔ دولہا کے مطابق دلہن کو غیرمعمولی تھکاوٹ اور کمزوری کے باعث ہارٹ اٹیک ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے اس بیان کے باوجود معاملے کی فورینزک تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ بدقسمت دلہن کی سکول کی تعلیم بھی ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ اس کی شادی کر دی گئی تھی۔واقعے کی تحقیقات المنصورہ پولیس کر رہی ہے۔