Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    • گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»کھیل»افغان کرکٹ لیگ میں صرف ریٹائرڈ کرکٹرز ہی کھیلیں گے، پی سی بی فیصلے پر ڈٹ گیا
    کھیل

    افغان کرکٹ لیگ میں صرف ریٹائرڈ کرکٹرز ہی کھیلیں گے، پی سی بی فیصلے پر ڈٹ گیا

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainاکتوبر 2, 2018کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) افغان کرکٹ لیگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ صرف ریٹائرڈ کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا۔پی سی بی کی جانب سے ابھی تک صرف سابق کپتان شاہد آفریدی کو این او سی جاری کیا گیاہے، این اوسی کے طلب گار کرکٹرز نے بورڈ سے دوبارہ فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔ 5 اکتوبر سے شارجہ کے اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ لیگ کا میلہ سج رہا ہے جس کے لیے کامران اکمل، سہیل تنویر، محمد عرفان، افتخار احمد نے این او سی کے لیے چند روز پہلے اپلائی کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے اپنے جواب میں تمام کرکٹرز کو آگاہ کردیاہے کہ پی سی بی کی پالیسی کے تحت صرف ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان لیگ میں حصہ لے سکتے ہیں جس پر قومی کرکٹرز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ کے اس فیصلے سے اب کامران اکمل، محمد عرفان، سہیل تنویر اور افتخار احمد لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔دوسری جانب محمد حفیظ، وہاب ریاض اور فہیم اشرف بھی مختلف ٹیموں میں منتخب ہوئے ہیں تاہم یہ تینوں قومی ڈیوٹی کی وجہ سے لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ این او سی سے محروم کرکٹرز نے افغان لیگ کی ٹیموں کے مالکان کو ساری صورت حال سے آگاہ کردیا ہے جس کے بعد وہ متبادل کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    مئی 27, 2026

    ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

    مئی 26, 2026

    محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.