تازہ تر ین

قومی کرکٹ ٹیم 227 رنز بنا کر آﺅٹ ،بابر اعظم ٹاپ سکورر،نیوزی لینڈ کی دوسری اننگ جا ری

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 227 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم 62 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پہلی اننگ میں ملنے والی 74 رنز کی برتری کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری اننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیوی سائڈ کے 153 رنز کے جواب میں گرین شرٹس 227 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے تھے۔ دوسرے روز کے کھیل میں شاہینوں کی وکٹیں خزاں رسیدہ درخت کے پتے کی طرح گرتی چلی گئیں۔ بابر اعظم 62 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ اسد شفیق نے 43 اور حارث سہیل نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوپائے۔ کیوی باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے شاہینوں کے پرخچے اڑادیے اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گرینڈ ہوم اور پٹیل نے 2، 2 شکار کیے۔ پہلی اننگ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔اس سے قبل پہلی اننگ میں پاکستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرکے رکھ دی تھی۔ پاکستان باﺅلرز کیویز پر قہر بن کر ٹوٹے اور وکٹوں پر وکٹیں اڑاتے چلے گئے۔ یاسر شاہ نے 3 شکار کیے جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو دبوچا۔ بلال آصف بھی ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain