تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزراءسے بھی کم

لاہور(ویب ڈیسک) عام طور پر وزیراعظم کی تنخواہ وزراءکے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزرائے اعلیٰ اور وزراءسے کم ہے؟وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک 7 ہزار 280 روپے ہے جب کہ دیگر الاﺅنس علیحدہ ہیں۔وزیراعظم کو مہمانداری الاﺅنس 50 ہزار روپے جب کہ ایڈہاک ریلیف الاﺅنس 21 ہزار 456 روپے ملتا ہے، ان کو دو مزید ایڈہاک ریلیف الاﺅنس ملتے ہیں جن میں سے ایک 12 ہزار 110 روپے اور دوسرا 10 ہزار 728 روپے کا ہے۔وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے کی ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے جب کہ سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کو ٹیکس کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔لیکن وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزراءکی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے جب کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ وزیراعظم کے مقابلے میں پنجاب کے ایک رکن اسمبلی کی تنخواہ تقریباً دو لاکھ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain