Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا
    • سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
    • ایپل کا رواں برس یورپ میں پہلا ڈیویلپر سینٹر کھولنے کا فیصلہ
    • کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط
    • وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع
    • سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی گراوٹ
    • ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز
    • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع
    • گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل
    • سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین
    • نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟
    • لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
    • New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

    By Daily Khabrainجون 29, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لیڈز(ویب ڈیسک) پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پیش قدمی کو برقرار رکھا ہے۔لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کا 228 رنز کا ہدف عماد وسیم کے 49 رنز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اننگز کی دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابراعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔امام الحق محمد نبی کو آگے بڑھ کر کھیلنے کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 36 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور محمد نبی نے اگلے ہی اوور میں بابر اعظم کو بھی 45 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ آﺅٹ ا?ف فام محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر حارث سہیل کی صورت میں گری جو 27 رنز بنا کر ایلبی ڈبلیو ہو گئے جب کہ کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا، رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعدآﺅٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا تاہم ہماری بولنگ لائن اچھی ہے اور ہم افغانستان کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔افغانستان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباو¿ میں لانے کی کوشش کریں گےاور پاکستان کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    تازہ ترین

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

    وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.