Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی گراوٹ
    • ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز
    • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع
    • گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل
    • سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین
    • نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟
    • لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
    • New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !
    • انوکھی روایت : شیلڈ مین آف دی میچ فٹ بالر کینیڈی کو انڈوں کے کریٹ کا تحفہ
    • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن حیران؟ ایران اندرونی طور پر مضبوط ، داد دینی چاہیے
    • ٹرمپ کے خیال میں ایران کے پاس صرف 22 فیصد میزائل باقی ، آخر کار ایران کو مذاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا
    • یوکرین کے صدر زیلینسکی کا کھلا خط ، روس جنگ بند نہیں کرنا چاہتا صدر پیوٹن کے نے مایوس کیا
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مکی آرتھر ڈوبتے کیریئر کو بچانے کیلیے ہاتھ پاوئں مارنے لگے

    By Daily Khabrainجولائی 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے پہلے راﺅنڈ سے اخراج پر پاکستانی کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جب کہ کوچ مکی آرتھر کا بھی برقرار رہنا دشوار ہوگا،انھوں نے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کیلیے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کر دیے ہیں۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت جاری ہے، کوچ مکی آرتھر کی کرسی بھی خطرے میں ہے مگر انھوں نے عہدے پر برقرار رہنے کیلیے کوششیں شروع کر دی ہیں، کوچ نے گذشتہ روز لندن میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی و ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات کی اور گرین شرٹس کیلیے اپنے ”کارنامے“ گنوائے۔انھوں نے ورلڈکپ2019کے پہلے راﺅنڈ سے باہر ہونے کا ملبہ کارکردگی نہیں بلکہ قسمت پر ڈال دیا، وہ پریس کانفرنس میں بھی نیٹ رن ریٹ کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنا چکے جبکہ ان کے خیال میں نیوزی لینڈ کی ٹیم خراب کھیل پیش کرنے کے باوجود فائنل فور میں شامل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے انھیں کسی قسم کی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے ہوئے فیصلہ کرکٹ کمیٹی پر چھوڑنے کا کہا جس کے سربراہ وسیم ہی ہیں، آرتھر کو بتایا گیاکہ نئے کوچ کیلیے اشتہار دیا جائے گا اور وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں،کوچ کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں اپنے دور کے حوالے سے پریذنٹیشن دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مکی آرتھر کو برقرار نہ رکھا گیا تو نیا کوچ بھی غیرملکی ہی ہوگا، ایم ڈی وسیم خان کسی پاکستانی کوچ کا تقرر نہیں چاہتے، ان کے مطابق فارن کوچ قومی کرکٹرز کو بہتر انداز میں سنبھال سکتا ہے اور اس کی بات سنی بھی جاتی ہے، وسیم خان سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ دونوں بھی غیرملکی کوچ کے ہی حق میں ہیں۔اس پیش رفت سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے جو کوچ کا عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں، وہ ماضی میں اس حیثیت میں کامیاب بھی ثابت ہو چکے،انھوں نے حال ہی میں کرکٹ کمیٹی کی سربراہی ” نئی ذمہ داری“ سنبھالنے کیلیے ہی چھوڑی تھی، ان کا دوسرا آپشن انضمام الحق کی جگہ چیف سلیکٹر بننا ہے مگر وہ پلیئنگ الیون کے انتخاب کا بھی حق چاہتے ہیں، اس دوڑ میں کئی دیگر سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔گوکہ محسن خان نے بظاہر خود کرکٹ کمیٹی چھوڑی مگر درحقیقت ان کو ہٹایا گیا تھا اس کی وجوہات متنازع بیانات بنے جس کی وجہ سے یہ کمیٹی بھی غیرفعال تھی، ان سے کہا گیا کہ نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مفادات کا ٹکراﺅ نہ ہو اسی لیے ہٹا رہے ہیں۔دوسری جانب اسی کمیٹی کی ممبر عروج ممتاز ویمنز سلیکشن کمیٹی کی بھی سربراہ ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ وسیم اکرم اور محسن خان کی آپس میںکبھی نہیں بنی، اب کوچ اور سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی کو ہی کرنا ہے، ایسے میں محسن کو ان کا ووٹ ملنا بظاہر ناممکن ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق کپتان مصباح الحق بھی کرکٹ کمیٹی سے خوش نہیں اور مستقبل میں اسے چھوڑ سکتے ہیں، اس حوالے سے ان کے ساتھ رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی،البتہ پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ مصباح بدستور کمیٹی میں شامل اور اسے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !

    انوکھی روایت : شیلڈ مین آف دی میچ فٹ بالر کینیڈی کو انڈوں کے کریٹ کا تحفہ

    تازہ ترین

    ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز

    وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع

    نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.