Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیا کوچ اور نیا کپتان وقت کی اہم ضرورت ہے، رمیز راجہ

    By Daily Khabrainاگست 8, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پی سی بی کے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے کنٹریکٹ کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان نے اس امر پر زور دیا کہ ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے قیادت کے حوالے سے نئی سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مضبوط اور درست فیصلہ ہے۔ کسی ٹیم کے کپتان اور کوچ کو جانچنے کے لیے تین سال کا عرصہ بہت ہوتا ہے۔ اس عرصے کے دوران آنے والے گیم پریشر میں وہ اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کا مظاہرہ کس طرح سے کرتے ہیں، ان کی حکمت عملی کیا ہے، وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کیسے پیش آتے ہیں اس سب کو جانچنے اور پرکھنے کے لیے تین سال بہت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو تبدیلی اور تازگی کی ضرورت ہے، نئے خیالات کے ذریعے ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس سب کے لیے نئے کپتان اور نئے کوچ کی تعیناتی اشد ضروری ہے۔56 سالہ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستانی ٹیم کو درست سمت میں لانے میں ناکام رہا ہے۔ کوچنگ اسٹاف نے یقیناً بہت محنت کی ہوگی مگر وہ ٹیسٹ میچ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکامیاب رہا، اس کے ساتھ ساتھ کوچنگ اسٹاف ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی استفادہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متزلزل رہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس خبر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ شرجیل خان نے پی سی بی کے بحالی پروگرام میں داخلے کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسے کرکٹر کو واپس کیسے لے سکتے ہیں جس نے دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ کو شرمندہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی بار ٹیم میں ایسے داغدار کھلاڑیوں کو واپس لیا گیا جن میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت تھی۔ تاہم اب ہمیں مزید کسی پریشانی سے بچنے کے لیے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.