Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محمد عامر ‘اے’ سے ‘سی’ کیٹیگری میں کیوں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

    By Daily Khabrainاگست 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےگذشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ لینے والوں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کی زیادہ توجہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ پر ہے کیونکہ آنے والے سیزن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف مجموعی طور پر 6 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔فاسٹ بولر جنید خان اور فہیم اشرف بھی نئے کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ میں جن کرکٹرز کی ترقی ہوئی ہے ان میں امام الحق، حارث سہیل، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔کرکٹ ٹیم کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری؛ شعیب اور حفیظ محروم، عامر کی تنزلیوہاب ریاض، امام الحق اور حارث سہیل ’سی‘ سے ’بی‘ کیٹگری میں آئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی گذشتہ سال ’ای‘ کیٹگری میں تھے لیکن اس سال اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ ’بی‘ کیٹگری میں شامل کیے گئے ہیں۔آصف علی، بلال آصف، حسین طلعت، میر حمزہ، محمد نواز، سعد علی، صاحبزادہ فرحان، راحت علی، رومان رئیس، عمید آصف اور عثمان صلاح الدین کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جو کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ان میں سب سے اہم نام فاسٹ بولر محمد عامر کا ہے۔گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں وہ اے کیٹگری میں شامل تھے لیکن اب انہیں سی کیٹگری دی گئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ محمد عامر نے پچھلے دنوں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے خود کو لمیٹڈ اوورز کی کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اظہر علی گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ’اے‘ کیٹگری میں شامل تھے لیکن نئے کنٹریکٹ میں وہ بی کیٹگری میں شامل ہیں۔ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے دو کرکٹرز حسن علی اور فخر زمان کی کیٹگریز میں بھی تنزلی ہوئی ہے اور یہ دونوں ’بی‘ سے ’سی‘ کیٹگری میں ا? گئے ہیں۔پاکستان ٹیم نے ایک سال کے دوران 6 ٹیسٹ ، تین ون ڈے انٹر نیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئےکپتان سرفراز احمد، مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو اے کٹیگری دی گئی ہے۔یاسر شاہ نے گذشتہ سال سات ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 38 وکٹیں لیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد اگر سلیکٹرز چاہیں گے تو کسی کھلاڑی کو اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.