تازہ تر ین

محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے باکسرمحمد وسیم کو حالیہ کامیابی پرمبارکباد دی۔


پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور ایسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے اور ان جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain