تازہ تر ین

سری لنکا کے خلاف سیریز ، قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغازقذافی سٹیڈیم میں ہوگیا

لاہور: (ویب ڈیسک)مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 4روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیاتفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا سریز کے لیے قومی ٹیم جم کر محنت کررہی ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی سے آج جمعرات کے روز لاہور پہنچ جائیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔دو روز قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain