تازہ تر ین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 سمتبر سے کراچی میں شروع ہو گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔تمام میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے اور ٹکٹس کوریئر سروس کی مخصوص شاخوں پر دستیاب ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام میچز کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کےبعد آئی سی سی نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain