تازہ تر ین

عدالت نے مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے معروف ٹیلی ویژن اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کے مطابق سابق وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبینہ بہتان تراشی کرنے پر معروف اینکر کے خلاف کرمنل اپیل دائر کی تھی جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔عدالت نے اس کے ساتھ مبشر لقمان کی ضمانت دینے والے شخص ریحان اشفاق کو گرفتار کرنے کا وارنٹ بھی جاری کیا جو خود بھی عبوری ضمانت پر ہیں اور اس کیس کی مسلسل 3 سماعتوں سے غیر حاضر تھے۔یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما کو ‘یہودی’ کہنے پر مبشرلقمان کے خلاف مقدمہایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے انور عزیز کی جانب سے مبشر لقمان کے خلف بہتان تراشی اور حقارت آمیز زبان استعمال کرنے کے خلاف دائر مجرمانہ اپیل کی سماعت کی۔درخواست کے مطابق 2016 میں اینکر نے ٹیلی ویژن پر ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے یہ ریمارکس دیے تھے۔جس کے جواب یں انور عزیز نے پاکستان پینل کوڈ کے تحت اینکر پرسن کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔خیال رہے کہ مبشر لقمان اس کیس کی سماعت میں پیش ہوتے رہے ہیں تاہم مسلسل 3 سماعتوں میں وہ غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے عدالت نے ان کے اور ان کی ضمانت دینے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain