تازہ تر ین

ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل

عالمی ویب سائٹ اسٹائل کریزنے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 18 ویں نمبر پر ہیں۔خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اورصحت کے حوالے سے مشہور عالمی ویب سائٹ  نے دنیا کی 52 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں 2019 میں حسینہ عالم کا تاج سرپرسجانے والی زوزی بینی تنزی، سپر ماڈل بیلا حدید اورانجلینا جولی کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔میگزین نے خواتین کی فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ خوبصورتی کسی شخص کی صرف جسمانی صفات نہیں ہے بلکہ ظاہری خوبصورتی کے علاوہ بھی خوبصورتی ہوتی ہے۔ ایسی چیز جو آپ کی روح سے آتی ہے، خوبصورتی دراصل وہ روشنی ہے جو آپ کے اندر چمکتی ہے اور یہ آپ کی شخصیت میں ہے۔  یہاں دنیا بھر کی ان خواتین کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جنہوں نے اپنے کام کے ذریعے مقام حاصل کیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain