تازہ تر ین

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 سو سے تجاوز کرگئی تاہم گنتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین میں 66 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 17 سو ہیلتھ ورکرز بھی اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 6 ہلاک ہوچکے ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ نے آگاہ کیا کہ وبا نے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کے ردعمل کے نظام کو بے نقاب کردیا۔تحریر جاریہے‎ریاستی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے حکومتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ وبا کا مقابلہ کرنا ملک کے حکومتی نظام اور حکومتی قابلیت کے لیے بڑا امتحان ہے۔چینی حکام نے ہوبے میں 5 کروڑ 60 لاکھ افراد کو قرنطینہ جو ملک کے دیگر حصے کو وائرس کا شکار ہونے سے بچانے کی غیر معمولی کوشش ہے۔تاہم کورونا وائرس کی وبا دیگر ممالک میں بھی پھیل رہی ہے اور دو درجن سے زائد ممالک میں سیکڑوں کیسز سامنے آئے ہیں۔سنگاپور میں اب تک کورونا وائرس کے 67 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور رومن کیتھولک چرچ نے کہا ہے کہ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام افراد کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے جبکہ یوٹیوب اور ریڈیو پر سروسز جاری رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain