تازہ تر ین

نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے

(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ہیں۔ نیب حکام نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاو¿ن میں 55 کے اور91 ایف پرواقع دفاترپرچھاپے مارے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved