تازہ تر ین

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید جوابی کارروا ئی میں دشمن کی کئی چوکیاں تباہ

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر وادی لیپا کے کیانی سیکٹر پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امتیاز علی شہید ہوگئے۔سپاہی امتیاز علی کی عمر 30 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا، سپاہی امتیاز علی بہادری سے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain