تازہ تر ین

مئی کے آخر تک کرونا کے حالات بہتر ہونگے:سامعہ خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی سکالرعلامہ راغب نعیمی کرونا کی وباءہماری کرتوتوں کی وجہ سے آئی کیونکہ دنیا کی زندگی جس ڈھب پر چل رہی تھی وہ انتہائی غلط روش ہے۔قدرت انسان کو بڑے مواقع دیتی ہے لیکن اگر انسان باز نہ آئے تو پھر قدرت کا نظام حرکت میں آتا ہے۔ چینل فائیو کی خصوصی کرونا ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی دعائیں کی جائیں اپنی اصلاح کر لینی چاہئے کہ پہلے ہمیں بہتر انسان بننا ہے۔ حالات بڑے نازک ہیں البتہ ایسی آزمائشوںمیں اللہ نے بہتری مضمر رکھی ہے اس وقت لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ سمجھ نہیں آتی اب بھی لوگ احتیاط کیوں نہیں کر رہے حکومتی ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا شاید اسی کی وجہ عوام کی تربیت نہ کرنا ہے۔اس وقت لاک ڈاﺅن کولوگ اسے سنجیدہ لیں۔ کوئی ایسا شعبہ نہیں جو کرونا وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو۔ اداکارنعیم طاہرنے کہا ہے کہ ملک بھر کے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان میں کرونا کا پھیلاﺅ کم ہے۔میں سمجھتا ہوں سب مثبت سوچیں، لاک ڈاﺅن پر عمل کریں۔ ان حالات میں سب مل کراپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلے داروں کا خیال کریں۔اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ بلاتفریق مدد کی جائے ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے لاک ڈاﺅن کو فالو کریں آئسولیشن میں ہی سب کی بھلائی ہے پاکستانی مثالی قوم ہیں ،مجھے یقین ہے قوم با شعور ہے حکومتی احکامات پر عمل کریگی۔ ہمیں اپنے لوگوں کی خود خدمت کرنی ہے مشکل میں گبھرائیں نہیں۔ایسے لوگ جو ذخیزہ اندوزی کر رہے ہیں ان پر خدا کی لعنت ہو۔ ماہر علم نجوم سامعہ خان نے بتایا کہ حکومت کو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے کرونا بے قابو ہوا تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ستاروں کی چال کے مطابق مئی کے آخر تک حالات بہتر ہوں گے میں نے بہت پہلے کہا تھا عمران خان کے لئے کافی چیلنجز ہیں 2020بھی ترقی کا سا ل نہیں لگ رہا۔اگر کرفیو لگ سکتا ہے تو لگایا جائے، موجودہ وقت میں کاروبار کو ترجیح مت دیں زندگیاں بچائیں۔ احتیاط کریں بس ذرا حوصلے سے وائرس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا یہ بہترین موقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain