تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے  سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع خارج کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے حکومت کو  ہدایت کی کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف غیرضروری اقدامات نہ کیے جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ 3 ہفتے میں شوگر ملزکی درخواستوں پر فیصلہ کریں جب کہ عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔خیال رہے کہ مئی میں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فارنزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی جب کہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ مسترد کیا اور اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے حکومت کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی تھی جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ درست نہیں اس لیے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کارروائی معطل رکھی جائے، تاہم اس درخواست کو بھی عدالت نے مسترد کردیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved