تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کی بہن نے انہیں ظالم اور جھوٹا قرار دیدیا

(ویب ڈیسک)امریکی صدر کی بھتیجی کے بعد ان کی بڑی بہن مرییانے ٹرمپ بیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم اور جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی ہے، جس میں مرییانے ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو ظالم اور جھوٹا قرار دیا ہے ۔

خفیہ ریکارڈنگ میں مرییانے نے ٹرمپ کو اصولوں کے بغیر ایسا شخص قرار دیا ہے جس پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

خایل رہے کہ امریکی صدرکی بہن اور بھتیجی کے درمیان یہ گفتگو مبینہ طور پر نومبر 2018 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain