Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرپھرا ہجوم اور سربکف مجاہد!

    By Daily Khabrainستمبر 6, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نعیم ثاقب
    ہمارے اکثر اہل قلم اپنی دانشوری کے چکر میں پاکستانی قوم کو ہجوم لکھتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ جب کوئی میلی آنکھ اس کے وطن کی جانب اٹھتی تو یہ ہجوم ایک ایسی قوم بن جاتا ہے جو ہر لمحے ہر ساعت اور قدم پر نئی تاریخ رقم کرتا ہے اس قوم کے ہر شعبے،کونے گوشے سے اتحاد، یکجہتی اور یگانگت کی جھلک نظر آتی ہے سیاسی اختلافات بھلادئیے جاتے ہیں۔دائیں بائیں بازو ایک دوسرے کا بازو بن جاتے ہیں۔ دینی اعتقاد اورمسلکی اختلافات مٹا کر رہنما ایک صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔ گلی کوچوں میں ضروری اشیاء کے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور وار فنڈ میں خواتین زیورات تک نچھاور کر دیتی ہیں۔
    یہ عجیب ہجوم ہے اپنے وطن کی خاطر جس کا ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ بن جاتاہے۔فنکار ہو یا تاجر‘ صنعت کار ہو یا ساہوکار، پنساری ہو یا پٹواری‘ نواب ہو یا قصاب،معذورہو یا مزدور، بچہ ہو یا بوڑھا ایک ایک فرد جب الوطنی کے جذبے سے سرشار نظرآتا ہے۔ ناجائز منافع خوری ناپید۔ اشیاء کی قلت کا تصور معدوم اور گلیوں‘ محلوں میں جرائم ختم ہو جاتے ہیں۔ اور تو اور یہ عجیب ہجوم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے پستول ‘ لاٹھی‘ ڈنڈا جو کچھ بھی ہاتھ لگے، لے کر اپنی جان کی پروا کیے بغیر بارڈر کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔ ہے نا عجیب اور سر پھر ا ہجوم؟ اور اگر یقین نہیں آتا تو ستمبر1965 کے سترہ دنوں کی تاریخ پڑھ کر دیکھ لیں۔ جب سرحد وں پر نامور سپوتوں بے نام شیردل جوانوں نے اس مقدس سرزمین کی پاسبانی کا عہد نامہ نبھاتے اور چودہ سو سالہ تاریخی تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بہادری، شجاعت اور جوانمردی کی داستانیں جو ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے رقم کیں، تو یہ ہجوم انہیں کیسے بھول سکتا اور جب بات اسکے وطن کی حفاظت کی ہو تو یہ اپنے شیر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے اور وطن کی محبت میں یہ ہجوم سر پھرا ہجوم بن کر دیوانہ وار دشمن سے ٹکرا جاتاہے اور اس کے سخنوروں کا دھرتی کے سپوتوں کے لیے خراج تحسین کا انداز ہی نرالا ہے۔
    سلامتی ہی سلامتی کی دعائیں خلقِ خدا کی خاطر
    ہماری مٹی پہ حرف آیا، تو عہدِ فتحِ مْبیں لکھیں گے
    خلیلِ آتش نشیں کی میراث کا تسلسل نگاہ میں ہے
    سو امتحاں سے گزرنے والوں پہ حرفِ صد آفریں لکھیں گے
    ………………
    یہ ہواؤں کے مسافر، یہ سمندروں کے راہی
    میرے سربکف مجاہد، میرے صف شکن سپاہی
    یہ تیرا یقینِ محکم، تیری ہمتوں کی جاں ہے
    تیرے بازوؤں کی قوت تیرے عزم کا نشاں ہے
    تو ہی راہ تو ہی منزل تو ہی میرِ کارواں ہے
    تیرے پاؤں میں ہے قوت، تیرے ہاتھ میں ہے شاہی
    (صوفی تبسم)
    ………………
    تکبیر سے فضاء کو جگاتے ہوئے بڑھو
    نعرہ علی علی کا لگاتے ہوئے بڑھو
    تم میں سے ایک ایک ہے بھاری ہزار پر
    دشمن کو فنِ جنگ دکھاتے ہوئے بڑھو
    انگلی ہو لب لبی پہ تو کلمہ زبان پر
    یوں عسکری کمال دکھاتے ہوئے بڑھو
    (احسان دانش)
    ………………
    وطنِ پاک کی عظمت کے سہارے تم ہو
    مجھے خود اپنے نغموں سے بھی پیارے تم ہو
    کتنے پامرد ہو تم،کتنے جری،کتنے کریم
    مجھ سے پوچھو تو کہ دراصل تم ہو کتنے عظیم
    ظرفِ ایثار کے تابندہ ستارے تم ہو
    وطنِ پاک کی عظمت کے سہارے تم ہو
    (احمد ندیم قاسمی)
    ………………
    اپنی جاں نذر کروں اپنی وفا پیش کروں
    قوم کے مرد مجاہد تجھے کیا پیش کروں
    تو نے دشمن کو جلا ڈالا ہے شعلہ بن کے
    ابھرا ہرگام پہ فتح کا نعرہ بن کے
    عمر بھر تجھ پہ خدا اپنی عنایت رکھے
    تیری جرأت تیری عظمت کو سلامت رکھے
    اس شجاعت کا کیا میں تجھے صلہ پیش کروں
    اپنی جاں نذر کروں اپنی وفا پیش کروں
    قوم کے مرد مجاہد تجھے کیا پیش کروں
    (مسرور انور)
    ………………
    قسم اس وقت کی جب زندگی کروٹ بدلتی ہے
    ہمارے ہاتھ دنیا نئے سانچے میں ڈھلتی ہے
    وطن کے نونہالو! باندھ کر سر سے کفن آؤ
    ادھر اے وارثانِ حیدرِ خیبر شکن آؤ
    شہادت جب رخِ گل رنگ سے گھونگھٹ اٹھاتی ہے
    سرِ میداں حیاتِ زندگانی گنگناتی ہے
    (جوش ملیح آبادی)
    ………………
    جب ساز سلاسل بجتے تھے، ہم اپنے لہو میں سجتے تھے
    وہ رِیت ابھی تک باقی ہے، یہ رسم ابھی تک جاری ہے
    کچھ اہلِ ستم، کچھ اہلِ حشم مے خانہ گرانے آئے تھے
    دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے
    جب پرچمِ جاں لیکر نکلے ہم خاک نشیں مقتل مقتل
    اُس وقت سے لے کر آج تلک جلاد پہ ہیبت جاری ہے
    زخموں سے بدن گلزار سہی پر ان کے شکستہ تیر گنو
    خود ترکش والے کہہ دیں گے یہ بازی کس نے ہاری ہے
    کس زعم میں تھے اپنے دشمن شاید یہ انہیں معلوم نہیں
    یہ خاکِ وطن ہے جاں اپنی اور جان تو سب کو پیاری ہے
    (احمد فراز)
    (کالم نگارقومی وسیاسی امورپرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.