Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔
    • این ڈی ایم اے نے 23 جولائی تک شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔
    • متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔
    • ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔
    • حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
    • چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
    • ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع
    • ورلڈ کپ فائنل سے قبل لامین یامل کی دعا اور قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت
    • برطانیہ میں ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے بعد ٹیٹ برادران میامی میں گرفتار۔
    • ایران کے صوبہ خوزستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ۔
    • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا آٹھوی رات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    • این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری لنکا : نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد کرفیو میں نرمی

    By Khabrain Newsمئی 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سری لنکا میں نئے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کی جانب سے اپنی کابینہ کی تشکیل کے بعد گزشتہ روز ملک گیر کرفیو 12 گھنٹے کے لیے اٹھا لیا جس کے ساتھ سخت پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی ہے۔

     خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے حامیوں نے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں ایک حکومت مخالف احتجاجی کیمپ پر حملہ، خیمے جلانے اور مظاہرین اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حکومت کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ کا پرامن احتجاج رواں ہفتے پرتشدد ہو گیا۔

    پر تشدد واقعات اور حکومتی شخصیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    کورونا وبا، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں کٹوتیوں سے بری طرح متاثر سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، قابل استعمال غیر ملکی ذخائر کم ہو گئے ہیں اور مہنگائی اور ایندھن کی شدید قلت نے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔

    حکومت نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو اٹھا لیا تھا، پیر سے مکمل 24 گھنٹے کے لیے نافذ کیا گیا کرفیو جمعرات اور جمعے کو بھی چند گھنٹوں کے لیے اٹھا لیا گیا تھا تاکہ ضروری سامان کی خریداری کی اجازت دی جا سکے۔

    پیر کے روز تشدد بھڑکنے کے بعد مہندا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ان کے چھوٹے بھائی گوٹابایا راجہ پکسے صدر کی حیثیت سے برقرار رہے جب کہ 5 بار وزیر اعظم رہنے والے رانیل وکرماسنگھے کو جمعرات کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا گیا تھا۔

    انہوں نے سابق وزیراعظم کی کابینہ سے 4 وزرا کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے، جس سے پارٹی کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو مطمئن کرنے کا امکان کم ہوگیا ہے۔

    صدر دفتر کی جانب سے اعلان کردہ تقرریوں میں چیئرمین ایس ایل پی پی ’جی ایل پیریز‘ شامل ہیں جو استعفیٰ دینے سے قبل اس عہدے پر فائز تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔

      ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔

      غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.