تازہ تر ین

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت، مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، شوپیاں میں فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا، دونوں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔
ظالم افواج نے مقامی افراد اور میڈیا کی علاقے میں داخلے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے احتجاج کے خوف سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain