اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آج رات براستہ سعودی عرب وطن واپس پہنچیں گے۔
سلمان شہباز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے رات 1 بج کر 20 منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آج رات وطن واپس پہنچیں گے

