Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
    • گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
    • ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
    • ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
    • پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
    • پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
    • میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
    • امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
    • پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
    • پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
    • بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
    • آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
    • سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    8 ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا گیا: عمران خان

    By Khabrain Newsجنوری 5, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کے سامنے سوال رکھنا چاہتا ہوں، قاتلانہ حملہ کیوں ہوا اور پیچھے کیا محرکات تھے، جے آئی ٹی رپورٹ کی فائنڈنگ بھی سامنے رکھنا چاہتا ہوں، جے آئی ٹی میں کافی چیزیں سامنے آئی ہیں، 11 میں سے 8 ضمنی الیکشن جیتے تو پھر مجھے مارنے کا پلان بنایا گیا۔
    لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا تھا کس نے یہ ویڈیو بنائی، ویڈیو میں کہا گیا عمران خان نے توہین رسالت کر دی، میاں جاوید لطیف نے 14 ستمبر کو پریس کانفرنس کی، میاں جاوید لطیف نے کہا عمران خان نے بڑا ظلم کر دیا اب لوگوں میں بڑا غصہ ہے، مریم نواز کو بھی جوش آگیا 15 ستمبر کو اس نے پریس کانفرنس کر دی، رانا ثنا اللہ بہت بڑا دینی آدمی اس نے بھی پریس کانفرنس کر دی۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک اور بڑا دینی آدمی خواجہ آصف بھی 10 اکتوبر کو پریس کانفرنس کرتا ہے، خواجہ آصف کہتا ہے قوم کو عمران خان کو معاف نہیں کرنا چاہیے، چار دن پی ٹی وی کو حکم ملا عمران خان کے خلاف پوری کمپین چلائیں، یہ بتانا چاہتے تھے کہ دینی انتہا پسند نےایسا قتل کیا، میں نے اپنے قتل کے حوالے سے ویڈیو بھی بنا دی تھی، سلمان تاثیر قتل ٹائپ کرنے کا پلان بی بنایا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ 30 سال سے یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، کبھی ان جماعتوں نے بیرون ملک جا کر دین کا نام لیا ہے، دونوں جماعتوں کے سربراہ مغرب میں جا کر ہمیشہ ان کو خوش کرتے تھے، مجھے فخر ہے واحد لیڈر ہوں جس نے اسلام کا مقدمہ لڑا، ہر انٹرنیشنل فورم میں اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھایا، چیلنج کرتا ہوں واحد پاکستان کا وزیراعظم ہوں جس نے دنیا میں اسلام کا مقدمہ لڑا، میں نے کسی کوخوش کرنے کیلئے مقدمہ نہیں لڑا میرے ایمان کا حصہ ہے۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے، توہین مذمب پر دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، رانا ثنا بدمعاش ہے سارا فیصل آباد جانتا ہے، ان کا سارا پلان ایک سکرپٹ کے مطابق چل رہا تھا، مجھے ایجنسیز کے اندر سے پلان بارے بتا دیا گیا تھا، میں نے دو جلسوں میں ان کے پلان کا ذکر کر دیا تھا۔
    عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے دو، تین لوگوں کی یہ سازش تھی، مجھے پتا ہے افواج روزانہ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے، ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے، میں چاہتا ہوں اب جے آئی ٹی میں تعاون کیا جائے، ان کے خلاف ایکشن لیا جائے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں آپ سے صرف انصاف کی توقع ہے، چیف جسٹس صاحب کی سربراہی میں انکوائری ہو گی تب ہی مجھے انصاف مل سکتا ہے، جس طرح ہر جگہ رکاوٹیں ہو رہی ہیں مجھے انصاف کی توقع نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، اگر ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو قتل کرا دیتے ہیں تو کیا یہ پاکستان کی بہتری ہوگی؟ مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے تین ماہ سے ایک کمرے میں بند ہوں اور یہ کیسا مائنڈ سیٹ ہے جو اپنے ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ایسا تو دشمنوں کا پلان ہو سکتا ہے، واضح ہو گیا نوید کو تیار کر کے بھیجا گیا تھا۔
    عمران خان نے کہا کہ وزیرآباد میں نوید نے پسٹل سے رپیڈ فائر کیا، پسٹل سے سنگل فائر بھی کرتے ہیں تو اوپر چلا جاتا ہے، اللہ نے مجھے بچانا تھا ابتسام ہیرو آگیا، ابتسام نے ہاتھ اوپر کیا تو نوید کا ہاتھ اوپر چلا گیا اورگولیاں کہیں اور سے بھی آئیں، میں ابھی ہسپتال پہنچا نہیں تو ملزم نوید کا ریکارڈ بیان سامنے آ جاتا ہے، نوید طوطے نے بیان کہا میں اکیلا تھا، نوید کو جو پڑھایا گیا اس نے وہ کہا، نوید کا پہلا بیان بڑا مزے دار ہے، ڈی پی او گجرات نے اپنے فون سے نوید کا بیان ریکارڈ کیا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوید نے کہا پسٹل چلانے کی کوئی ٹریننگ نہیں تھی، پولی گرافک ٹیسٹ میں ثابت ہو گیا وہ جھوٹ بول رہا تھا، تین شوٹر کا مطلب پلان کر کے قتل کرنا تھا، نوید بھی خواجہ آصف کی طرح کوئی دینی آدمی نہیں تھا، ایف آئی آر سے کون پاور تھی جس نے روکا، ڈی پی او گجرات کو کس نے کہا تھا عمران کے مخالف صحافیوں کو پہلے ویڈیو جاری کرو، سی ٹی ڈی کو دوبارہ ویڈیو بنانے کا کس نے کہا تھا؟، سی ٹی ڈی نے پیچھے بیک گراؤنڈ کیوں تبدیل کیا؟، جے آئی ٹی رپورٹ ہمارے مخالف اینکر کو کس نے پہنچائی؟، اس اینکر کو رپورٹ پہنچائی گئی جو ہمارے مخالف بولتا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ میں نوید کا بیان جھوٹ نکلا
    انہوں نے مزید کہا کہ جےآئی ٹی کی فائنڈنگ کے مطابق ایک نہیں تین شوٹر تھے، اوپر سے فائرنگ ہوئی میں نے بھی یہی کہا تھا کہ اوپر سے بھی فائرنگ ہوئی ہے، معظم کی ویڈیو دیکھیں جیسے وہ نوید کے سامنے آتا ہے تو اس کو دور سے گولی ماری گئی، یہ لیاقت علی خان والا حادثہ بنانا تھا کہ ایک آدمی تھا، شوٹر نے نوید کو گولی مارنا تھی آگے معظم آگیا، ایف آئی آر نہ کرا سکے اس کے بعد جے آئی ٹی بنی۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی نے نوید کے فرانزک کا آرڈر دیا تو ادارے نے ڈیٹا دینے سے انکار کر دیا کیا وجہ ہے؟، ملک کے سربراہ کو قتل کرنے کی سازش اور کوئی وفاقی ادارہ مدد نہیں کر رہا، پنجاب کے ادارے بھی تعاون نہیں کر رہے، سوال یہ ہے کون کون لوگ ملوث ہیں، مجھے پتا ہے کون کون ملوث ہیں، قوم کیلئے سوال چھوڑرہا ہوں، اگر میرے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو باقی عوام کی کیا حیثیت رہ گئی، واضح ہو جانا چاہیے پاکستان میں جنگل کا قانون ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ جب جے آئی ٹی نے ڈی پی او سے موبائل فون مانگا تو اسے نے تعاون سے انکار کردیا، ہماری حکومت میں ڈی پی او گجرات انکار کر رہا ہے، اب عدالت کے ذریعے ڈی پی او کو بلایا جائے گا، نوید کو 8 گھنٹے سی ٹی ڈی نے اٹھایا اور ایک اور ویڈیو جاری کر دی، سی ٹی ڈی کا کیا کام ہے دوبارہ ویڈیو ریکارڈ کرے، سی ٹی ڈی نے بھی جے آئی ٹی میں آنے سے انکار کر دیا، کون ان کو روک رہا تھا؟۔
    انہوں نے مزید ڈی پی اوگجرات کی نوید کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ویڈیو بھی دکھا دی جب ہسپتال پہنچا تو میں نے تین لوگوں کے ملوث ہونے کے نام دیئے، گولیاں مجھے لگیں جن پر مجھے شک ہے ان کے نام دینا میرا حق ہے، میرا پہلا سوال، کون تفتیش سے ڈر رہا تھا؟، پنجاب میں ہماری حکومت، ایف آئی آر سے کون طاقت روک رہی تھی؟۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب پتا چل گیا کہ عوام میرے ساتھ کھڑی ہے تو چوروں کے ساتھ کھڑے ہو کر مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، حکومت ختم ہونےکے بعد میں نے تو الیکشن اناؤنس کر دیئے تھے، رجیم چینج کرنے والوں نے غلطی سے سیکھنے کے بجائے الٹا ظلم شروع کر دیا، 25 مئی کو ظلم اور تشدد کیا گیا، چادراور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، 70 سالہ خاتون ورکرز کو گھسیٹ کر پولیس سٹیشن لیکر گئے، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی عوام کی آواز سننے کے بجائے بھیڑ، بکریوں کی طرح مارا گیا۔
    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی قوم نے پیغام دے دیا تھا، قوم کی آواز سننے کے بجائے طاقت کا استعمال کیا گیا، میرے خلاف اتنے کیسز بنائے گئے یاد بھی نہیں کتنے کیسز ہیں، عوام کو سمجھ آگئی تھی کیا گیم ہوئی تھی، جرائم پیشہ ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کر دیا گیا، رجیم چینج کے سہولت کار میر جعفر اور غدار تھے، کوئی بھی یہ نہیں سمجھ رہا تھا کہ لوگ باہرنکلیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ 9 اپریل کو حکومت گرا دی گئی، 10 اپریل کو پہلی دفعہ لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے، لاکھوں لوگوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے، سب سے پہلے رجیم چینج کی پوری سازش ہوئی، مجھے پتا ہے اس سازش میں کون کون ملوث تھا، ایک آدمی نے گورنمنٹ گرانے کا حکم دیا اور کیسے لوگوں کو خریدا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر

      پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.