تازہ تر ین

حصول آزادی کیلئے کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں : مریم نواز

لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادی کے حصول کیلئے کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری پیغام میں کہا کہ زمین پر بھارت قابض لیکن کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ ہیں ، بہادر کشمیری اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں ، کشمیری سلامتی کونسل کی قرار دادوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ظلم کی ہر حد پار چکا ، لیکن آزادی کی آوازیں دبنے کی بجائے مزید بلند ہو رہی ہیں، بھارت کی اس سے بڑی ہار کیا ہو گی کہ ہر ظلم کے باوجود ناکامی اس کا مقدر ہے، خواتین و بچوں سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لیے آزادی کے لیے عظیم قربانیاں بے مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دینا ایمان کا حصہ ہے، اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند، کشمیریوں کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیری پرچم کو چومتے ہوئے لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔
واضح رہے کہ آج کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنے کرتے نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم لیے قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain