Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنیوالا شخص گرفتار
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد
    • سدرہ عرب قتل کیس، 10 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ
    • 10 سالہ طالبعلم کا قتل کیس،ہائی کورٹ کا 2ماہ میں ٹرائل مکمل کرنیکا حکم
    • مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے: بیرسٹر دانیال
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • 6 افرادگرفتار،1 کلو سے زائد چرس اور 44 لیٹر شراب برآمد
    • سوراو گنگولی دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ مقرر
    • پولیس چوکی میں مبینہ فائرنگ، ٹک ٹاکر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ
    • لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم
    • حسن ابدال: دو افراد گلے کاٹ کر قتل، لاشیں سڑک کنارے سے برآمد
    • پاک فوج ملکی دفاع اور استحکام کی مضبوط علامت ہے، عمر مغل
    • جاپان پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان
    • جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار
    • الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے خصوصی اجلاس
    • سیکرٹری جنرل یو بی جی کا وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ایک دن میں 65 ارب ڈالر کا اضافہ، ایلون مسک نے کھرب پتی کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا
    • نیویارک میں خسرے کے بڑھتے کیسز پر ہنگامی حالت نافذ
    • ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی خواتین فٹبال ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں داخل

    By Khabrain Newsمارچ 26, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض : (ویب ڈیسک) سعودی خواتین کی قومی ٹیم نے 18 ماہ قبل اپنے قیام سے لے کر اب تک شاندار نتائج حاصل کیے اور یہ ٹیم باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے ۔
    عرب میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز سعودی خواتین کی قومی ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شمولیت اختیار کی ، اپنے قیام کے دو سال سے بھی کم عرصے میں سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن کے آفیشل اکاؤنٹ نے لکھا کہ مسلسل کامیابیاں اور لگاتار جذبہ ، 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہمیں فخر ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے۔
    اس حوالے سے سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھیلوں کے شعبے میں بالعموم اور فٹ بال میں بالخصوص سعودی رہنماؤں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔
    سعودی فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور ویمنز فٹ بال مینجمنٹ کی جنرل سپروائزر لمیاء بنت ابراہیم بن بہیان نے کہا کہ خواتین کی قومی ٹیم نے فیفا کی درجہ بندی میں مختصر عرصے میں اور ممتاز درجہ پر داخل ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔
    انہوں نے قومی ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے شاندار کام کو سراہتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے آنے والے دور میں کوششوں کو دوگنا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
    سعودی خواتین ٹیم کی کامیابیاں
    2021 میں اپنے قیام کے بعد سے خواتین کی قومی ٹیم نے 9 میچز کھیلے ہیں ، رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے پہلے خواتین کے دوستانہ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
    اس فتح نے بین الاقوامی درجہ بندی میں اس کے لیے ایک نشست محفوظ کرنے میں مدد کی جس کے بعد وہ فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوراو گنگولی دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ مقرر

      ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

      نیاز اسٹیڈیم کا انتظام پی سی بی کے حوالے معاہدہ 20 سال کے لیے ہوگا

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.