امریکا آئرلینڈ میچ، بارش پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے
پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے امریکا کے خلاف میچ میں آئرلینڈ کی جیت لازمی ہے—
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
لاڈرہل میں اگلے چند روز مکل بارش کی پیش گوئی ہے اور لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔
14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش کے 91 فیصد امکان ہے۔ پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت لازمی ہے اور میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔
16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کا 47 فیصد امکان ہیں۔

