تازہ تر ین

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی۔ راستوں کی بندش کے باعث سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوسکی۔ عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی پیر 7 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کی۔ ریفرنس میں آج وکیل صفائی نے نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری رکھنا تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain