تازہ تر ین

اداکارہ عائزہ خان کی پہلی بار فواد خان کیساتھ فلمی دنیا میں انٹری متوقع

پاکستانی شوبز انڈسٹری کےناموراداکار فوادخان اورمقبول اداکارہ عائزہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنےجارہےہیں،دونوں فنکاروں کےپہلےمشترکہ پراجیکٹ سےمتعلق اہم تفصیلات بھی سامنےآچکی ہیں۔

دعوی سامنے آیا ہے کہ فواد خان اور عائزہ خان دونوں جلد ہی ہدایت کار ندیم بیگ کی نئی آنے والی فلم میں مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے، فواد اورعائزہ نے اب تک کسی ڈرامے یافلم میں ساتھ کام نہیں کیا، لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک اشتہار میں ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مداح ایک طویل عرصےسےانہیں اسکرین پر ایک ساتھ کسی ڈرامے یا فلم میں دیکھنے کےمنتظر تھے،فواد اور عائزہ کی فلم مبینہ طور پر 2027ء میں ریلیز ہو گی۔

خیال رہے کہ اس فلم کی ریلیز سے متعلق باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain