تازہ تر ین

شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر پھینک دیے

چین میں مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر پھینک دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون، شوہر سے لڑائی کے دوران آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے ایک لاکھ 62 ہزار ڈالر (تقریبا ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے) کھڑکی سے باہر پھینک دیے۔

نوٹ فضا میں بکھرے تو نیچے موجود لوگوں نے انہیں سمیٹنے کے لیے دوڑیں لگادیں اور ہر کسی نے کی کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ اکٹھی کرسکے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون کی جانب سے پھینکی گئی رقم اصلی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم اس کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain