تازہ تر ین

امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز بند کر دیں گے، ایران

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا۔

ایران کے سرکاری میڈیا فارس نیوز نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ اگر امریکا اپنی بحری ناکہ بندی جاری رکھتا ہے تو ایران اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھے گا اور آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا۔

فارس نیوز نے “سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے قریبی باخبر ذرائع” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا “لبنان میں بعض شرائط کے نفاذ اور جنگ بندی پر منحصر ہے۔”

ذرائع نے بتایا کہ آبنائے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ایران کی طرف سے مقرر کردہ راستے سے گزرنا چاہیے اور ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل جمعے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز “مکمل طور پر کھلا” ہے لیکن ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کے باوجود ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ایران کی جانب سے آبی گزر گاہ کھولنے کے اعلان کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں لکھا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ایران (ہرمز) مکمل طور پر کھلا ہے اور مکمل آمد و رفت کیلیے تیار ہے۔

امریکی صدر نے آخر میں لکھا: ’ایران کا شکریہ!‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain