تازہ تر ین

بڑا اپ سیٹ ، سعودی کلب النصر کو فائنل میں جاپانی کلب گامبا اوساکا نے شکست دیدی

یاض میں کھیلے گئے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کے فائنل میں جاپانی کلب گامبا اوساکا
نے سعودی کلب النصر کو 0-1 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
یہ شکست النصر کیلئے نہایت بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے، جہاں کرسٹیانو رونالڈو کی کسی بڑے ٹائٹل کی تلاش ایک بار پھر جاری رہے گی۔
میچ میں النصر کو ہوم گراؤنڈ، بڑا بجٹ اور عالمی اسٹارز کی موجودگی کے باوجود برتری حاصل نہ ہو سکی، جبکہ گامبا اوساکا نے انتہائی منظم دفاع اور شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا۔ جاپانی گول کیپر رُئی ارکی نے کئی اہم سیو کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق النصر نے میچ میں چند اچھے مواقع بھی پیدا کیے، تاہم کرسٹیانو رونالڈو سمیت ٹیم کے اسٹرائیکرز اہم مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
یہ شکست اس لیے بھی زیادہ اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ النصر خطیر سرمایہ کاری اور اسٹار پاور کے باوجود ایشیا کی اس دوسرے درجے کی ٹرافی بھی اپنے نام نہ کر سکا، جبکہ اسی سیزن میں سعودی کلب الاهلی نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کا ٹائٹل جیتا تھ

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain