Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی خواتین کا لاہور پریس کلب کے باہر مارچ میرا حجاب میرا وقار، میری چادر میرا تحفظ کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے

    By Daily Khabrainمارچ 15, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pic14-026 LAHORE: Mar14 – Female workers of Minhaj-ul-Quran Women Wing participate in a wake in front of Lahore Press Club for their rights given by Islamic law. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی،لاہور (این این آئی) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے خواتین مارچ سےمتعلق مقدمہ درج کرانے کے لیے آرٹلری میدان تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔عبدالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر شرمناک کتبوں اور نکاح کے خلاف گفتگو پر قانونی کارروائی کی جائے ، مارچ میں خواتین کے حقوق کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی صرف اسلامی اقدار پر تنقید کی گئی، شرمناک اور توہین آمیز پوسٹر اور وڈیو بیان سے پورے ملک میں مذہبی اشتعال انگیزی پھیلی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔اس حوالے سے ایس ایچ او آغا اسلم پٹھان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے درخواست وصول کرلی تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے اور مذکورہ درخواست سے متعلق آج اعلی افسران سے مشاورت کی جائیگی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر پر امن مارچ کیا گیا ۔یہ مارچ یوم خواتین کے موقع پر بعض خواتین کی طرف سے لہرائے جانیوالے قابل اعتراض پوسٹرز کے ردعمل میں کیا گیا۔مارچ کی قیادت فرح ناز،سدرہ کرامت،عائشہ مبشر، زینب ارشد، انیتا الیاس، ڈائریکٹر وائس ثناءوحید، آمنہ بتول، نورین علوی، سدرہ کرامت نے کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ 8مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر کچھ خواتین نے خواتین کے حقوق کی آڑ میں خواتین کی تذلیل کی ان کے نعروں اور ان کے ایجنڈے کو مسترد کرتی ہیں،پاکستان کی باوقار خواتین صرف وہ حقوق مانگتی ہیں جن کی اسلام ،آئین پاکستان نے اجازت دی ہے۔اسلامی اقدار کے بر عکس لگائے جانیوالے نعروں سے خواتین اعلان لاتعلقی کرتی ہیں ہم ”نامعلوم“ خواتین کو اپنی اقدار کو ملیامیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔اس موقع پر خواتین نے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے”ریاست خواتین کے وراثتی حق کی فراہمی کو یقینی بنائے“ ”تعلیم میرا حق ہے“ ”گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانا سنت نبوی ہے“ ”باعزت روزگار عورت کا حق ہے“ ”بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں“ ”میری چادر میرا تحفظ“”حیا میرا زیور ہے“”میرا حجاب میرا وقار“”بیٹیوں کی تربیت جنت کی ضمانت“ درج تھے۔اس موقع پر مرکزی صدر فرح ناز نے شرکائے مارچ کے سامنے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ”اسلام وہ واحد الہامی دین اور ضابطہ حیات ہے جس نے زندگی کے ہر شعبہ میں ویمن امپاورمنٹ کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ اس کے لیے تعلیمی، اخلاقی، تربیتی جامع رہنما اصول بھی مرتب کیے، حضور نبی اکرم نے اہل ایمان کی جنت ماں کے قدموں تلے قرار دے کر ماں کو معاشرے کا سب سے زیادہ محترم مقام عطاءکیا، اسلام کی حقوق نسواں کی تاریخ درخشاں روایات کی امین ہے،فی زمانہ قوانین تو موجود ہیں مگر عملدرآمد کا بحران ہے“۔پر امن احتجاجی مظاہرے میں خواتین رہنماﺅں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے جو اسلام کے بیان کردہ ویمن امپاورمنٹ کے تصورکو لیکر آگے بڑھ رہی ہے اور انہوں نے خواتین کی حقیقی امپاورمنٹ کیلئے اعلیٰ تعلیمی ،تربیتی مراکز قائم کیے، فرح ناز نے کہاکہ خطبہ حجتہ الوداع خواتین کے حقوق کا جامع چارٹر ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان میں خواتین نے اسلامی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے حصول پاکستان کی بے مثال جدوجہد کی۔انہوں نے کہاکہ آبادی کے نصف کو ترقی کے دھارے سے باہر رکھا گیا تو ترقی کا کوئی ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      تازہ ترین

      وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.