Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انگلینڈ کے نئے کوچ کے عہدے کیلئے مکی آرتھر بھی امیدوار

    By Daily Khabrainاگست 4, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Head coach of Pakistan Mickey Arthur looks on during the 2nd One Day International Cricket match between South Africa and Pakistan held at the Kingsmead Cricket Stadium in Durban on January 22, 2019. (Photo by Anesh DEBIKY / AFP)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی / لاہور: (ویب ڈیسک)مکی آرتھر ایک ساتھ کئی کشتیوں کے سوار بن گئے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہنے کے متمنی ہیڈ کوچ نے انگلش ذمہ داری کیلیے بھی اپلائی کر دیا، ان کی ایک درخواست سری لنکا میں بھی زیر غور ہے۔دوسری جانب کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں آرتھر پر سوالات کی بوچھاڑ ہوگئی،ہیڈکوچ نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا ملبہ فیلڈنگ پر ڈال دیا، محدود اوورز کی کرکٹ میں سرفراز احمد کی جگہ شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز بھی پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کنٹریکٹ 15 اگست کو مکمل ہو گا،وہ مزید کام کرنے کے متمنی اور انھیں کچھ توسیع ملنے کی توقع بھی ظاہر کر دی گئی ہے،اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ا?رتھر ہاتھ پر ہاتھ دھرے رکھنے کے بجائے نئی ملازمت کی تلاش میں بھی سرگرداں ہیں، ان کی سی وی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ میں پہنچ چکی جہاں ٹیم کی کوچنگ کیلیے مضبوط امیدواروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، اس کی وجہ ا?رتھر کی انگلینڈ میں 2 بڑی کامیابیاں بھی ہیں، ایک بار ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقی ٹیم نے 2008 میں انگلش سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی تھی،دوسری بار پاکستان ٹیم نے ان کی ہی رہنمائی میں 2017 میں وہاں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل پانے کا اعزاز حاصل کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مکی ا?رتھر سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کیلیے پہلے ہی اپلائی کرچکے جہاں پر ان کی درخواست زیرغور ہے۔ دوسری جانب جمعے کو منعقدہ کرکٹ کمیٹی میٹنگ کی مزید تفصیلات سامنے ا?ئی ہیں،لاہور سے اسپورٹس رپورٹر کے مطابق اس میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈکوچ مکی ا?رتھر اور کپتان سرفراز احمد الگ الگ پیش ہوئے، اس موقع پر اراکین نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلات جاننے کی کوشش کی،ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ سخت سوالات کی بوچھاڑ کا سامنا ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر کو کرنا پڑا اور وہ بیشتر کے تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔ا?رتھر نے کمیٹی کو بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی میں زوال کی سب سے بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ رہی، ا?سٹریلیا کیخلاف میچ سمیت ورلڈکپ کے دوران جن میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی، ان میں فیلڈنگ کا معیارخراب رہا،شکستوں میں ڈراپ کیچز کا اہم کردار تھا، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز کی فیلڈنگ کے معیار پر زیادہ کام نہیں کیا گیا جو کارکردگی کا گراف نیچے جانے اور اعتماد متزلزل کرنے کا سبب بنا۔ انھوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ابتدا میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہی، ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں بھاری شکست کے بعد انگلینڈ کو ہرانے سے کم بیک کی امید پیدا ہوئی، سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث بھی گرین شرٹس فتح کی پٹری سے اتر گئے۔ا?خری 4 میچز میں اچھا کم بیک کیا لیکن ابتدائی مسائل کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی ہوئی۔ذرائع کے مطابق مکی ا?رتھر نے مشورہ دیا کہ سرفراز احمد کی جگہ شاداب خان کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے قومی ٹیم کا نیا اور مستقل کپتان نامزد کر دیا جائے،انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلیے کسی بھی کھلاڑی کا نام تجویز نہیں کیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف2ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز ہے، نئے ٹیسٹ کپتان کیلیے شان مسعود، اظہر علی اور اسد شفیق کے نام سامنے ا? چکے، البتہ اب تک بورڈ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔

      ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا

      رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.