Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،

    By Daily Khabrainاگست 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گال (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں 267 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر آئی لینڈرز کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کرلی۔آئی لینڈرز کی طرف سے نیروشن ڈکویلا 61، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔ کیویز کی طرف سے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لیستھ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔میچ کے تیسرے روز کے 6 اوورز ابھی باقی تھے کے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روک دیا گیا۔جمعہ کو گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 227 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈکویلا 39 اور لکمل 28 پر کھیل رہے تھے، سرنگا لکمل سری لنکا کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ نیروشن ڈکویلا اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔لیستھ ایمبولڈنیا سری لنکا کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅ ٹ ہوگئے۔ کمارا بغیرکوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں آئی لینڈرز کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ اعجاز پٹیل نے پانچ، سومر ویلی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز جیت روال ٹام لیتھم نے کیا۔ جیت روال 4 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انکو لیستھ نے پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ راس ٹیلر 3 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر دوسلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ٹام لیتھم 45 رنز بناکر اکیلا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ہنری نیکولس کیویز ٹیم کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ مچل سانٹنر 12 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ٹم ساﺅتھی کیویز ٹیم کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بنانے کے بعد لیستھ کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔تیسرے روز کے ابھی 6 اوورز باقی تھے کے بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔ اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 195 رنز بنا لئے تھے اور اسے آئی لینڈرز کے خلاف مجموعی طور پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ بی جے واٹلنگ 63 اور سومر ویلی 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ لیستھ نے 4 اور ڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.