Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غیرقانونی رقوم کی ترسیل ترقی پذیر ممالک کیلئے تباہ کن ہے، وزیراعظم عمران خان

    By Daily Khabrainستمبر 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی رقوم کی نقل و حرکت پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کو متاثر کرنے کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کو تباہ و برباد کردیتی ہے۔اقوام متحدہ کے تحت ترقی کے لیے فنڈنگ پر مکالمے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگ منی لانڈنگ کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک میں غربت، اموات، تباہی اور انسانی ترقی پر پڑنے والے اثرات سے ناواقف ہیں۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں پاکستان کی کرپٹ قیادت نے مجموعی طور پر اتنا قرضہ لیا جو گزشتہ 60 برس میں بھی نہیں لیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان منی لانڈرنگ کے خاتمے اور لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ’ان کی حکومت نے بیرون ملک جائیداد بنانے والے پاکستانیوں کی نشاندہی کرلی ہے جبکہ قانونی سقم کو دور کرکے منی لانڈرنگ انتہائی مشکل بنادی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ امیر ملک آف شور کمپنیوں کی اجازت کیوں دیتے ہیں؟۔انہوں نے ترقی یافتہ ممالک کو مخاطب کرکے کہا کہ ’امیر ممالک منی لانڈرنگ کے سدباب کے لیے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ اس طرح انہیں فائدہ پہنچتا ہے‘۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے امیر ملکوں میں سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیکس چوری، ٹیکس کی عدم ادائیگی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک اربوں ڈالر سے محروم ہوجاتے ہیں جو ان کی ترقی میں خرچ ہوسکتے ہیں اور اس کے سدباب کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی پر ٹیکس ادائیگی ایک نیا چینلج ہے جس کے لیے بھرپور تعاون ضروری ہے۔کانفرنس میں شریک دیگر رہنماﺅں اور اقتصادی ماہرین نے منی لانڈرنگ سمیت دیگر غیرقانون رقوم کی نقل و حرکت اور اس کے نقصانات سے متعلق گفتگو کی۔اس ضمن میں تھامس رائٹرز کی ماہر اقتصادیت سینہا شاہ نے بتایا کہ عالمی بینگ نظام میں گردش ہونے والی تقریباً 86 فیصد رقم ’غیرقانونی‘ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’ہر سال غیرقانونی رقوم کی نقل و حرکت کے باعث 15 کھرب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ جنگ نہیں جیتے رہے کیونکہ نقصان ہونے والی رقم کا صرف ایک فیصد حاصل کرپاتے ہیں‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان

      اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.