لاہور (وقا ئع نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر کارکنان کو دایت دی ہے کہ وہ جشن نہ منائیں کیوں کہ ان کے بھائی کی طبیعت ابھی تشویشناک ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظوری کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشر یف کی طبعیت تشویشناک ہے اور ان کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے۔انہوں نے قوم اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے قائد کی مکمل صحت یابی کے لئے دعائیں جاری رکھنے کی اپیل کی۔شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان سے اپیل ہےکہ جشن نہ منائیں اور مٹھائیاں تقسیم نہ کریں، نواز شریف کے لئے دعا کریں۔
قائد کے لیے مٹھائی کا نہیں دعاﺅں کا سلسلہ جاری کرے شہباز شریف نے کارکنوں کو جذباتی حرکتوں سے منع کر دیا

