Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نئی دہلی: بھارتی پولیس کا مسلم طالبہ پر تشدد ، حجاب بھی اتار دیا

    By Daily Khabrainفروری 14, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Students of Jamia Millia Islamia University stage a protest against the government's Citizenship Amendment Bill (CAB) in New Delhi on December 13, 2019. (Photo by STR / AFP)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی مسلم طالبہ پر ناصرف بہیمانہ تشدد کیا بلکہ اس کا حجاب بھی اتار یا۔بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اِسی حوالے سے دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی دن رات مودی سرکار کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اِسی احتجاج کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی مسلم طالبات نے بھارتی میڈیا کو اپنے ایک بیان میں دہلی پولیس کی بربریت کے بارے میں بتایا۔مسلم طالبات نے بتایا کہ ان کو دہلی کے ہولی اسپتال کے قریب پولیس نے روکا اور پھر ان پر لاٹھی چارج کیا، اِسٹیل کی راڈ سے ان کی کمر پر مارا اور دہلی پولیس نے ان کو لاتیں بھی ماری۔مسلم طالبات نے بتایا کہ اِسی تشدد کے دوران دہلی پولیس نے زبردستی ان کے حجاب اتار دیے اور ان کے جسم کے حساس اعضا پر بھی تشدد کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبات نے بھارتی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ہماری باتوں پر یقین نہیں آرہا تو ہم اپنے ساتھ اپنی میڈیکل رپورٹس بھی لائے ہیں جو ہم پر دہلی پولیس کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مجیب اللہ ساون نامی طالب علم نے بتایا کہ دہلی پولیس نے اس پر تشد د کیا اور اس کی داڑھی بھی نوچی جبکہ ایک اور طالب علم نے بتایا کہ دہلی پولیس نے اس کو لاتوں سے مارا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ہم دیں گے تجھے آزادی۔مسلم طالبات نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی دیگر ساتھی طالبات دہلی پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات متنازع شہریت قانون کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں اور اِس احتجاج کے دوران دہلی پولیس کا ان پر تشدد کا ہر دن ایک نیا واقعہ سامنے آرہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.