Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے فنڈنگ بل منظور کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد

    By Daily Khabrainفروری 19, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)، وزارت سمندر پار پاکستانی کی جانب سے دنیا کا سب سے خوبصورت میدان قرار دیے گئے ‘گوادر کرکٹ اسٹیڈیم’ میں جمعہ کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

    میچ گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکس کے درمیان منعقد ہوا جس میں ڈولفنز کی قیادت وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور شوبز ٹیم کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کی۔

    ٹاس برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی نگرانی میں ہوا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
    ٹاس برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی نگرانی میں ہوا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی زیر نگرانی ہونے والے ٹاس میں گوادر ڈولفنز نے سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹاس کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے کپتان خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
    ٹاس کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے کپتان خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    شوبز اسٹارز کی ٹیم میں فخر عالم، فیصل قریشی، علی ظفر، اعجاز اسلم، شہزاد رائے، سمیع خان اور علی سفینہ سمیت دیگر شامل تھے۔

    ٹاس سے قبل جاں بحق کوہ پیما کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
    ٹاس سے قبل جاں بحق کوہ پیما کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    اس میچ کو مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا گیا جو سردیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہو گئے تھے اور گزشتہ روز ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

    نامور شوبر اسٹارز نے بھی میچ میں شرکت کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
    نامور شوبر اسٹارز نے بھی میچ میں شرکت کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے معروف کوہ پیما کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

    میچ کے دوران وزارت سمندر پار پاکستانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خوبصورت تصاویر پوسٹ کی جاتی رہیں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی چند ہفتوں قبل گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورت کی تعریف کی تھی اور شائقین کرکٹ سے کہا تھا کہ وہ انہیں اس سے زیادہ خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم دکھائیں۔

    میچ میں شوبز شارکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور ڈولفنز کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔

    میچ میں شریک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹؤ— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
    میچ میں شریک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹؤ— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

    شارکس کے کپتان وسیم خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 44رنز بنائے جبکہ عمر بیگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، وفاقی وزیرعلی زیدی دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

    ‘سوپر ہے پاکستان’ کرکٹ کپ کے میچ میں گوادر ڈولفنز کی ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور شارکس نے 12رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔

      ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا

      رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

      تازہ ترین

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.