اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 2017کو ملکی سیاست کا اہم ترین سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف 2018کے انتخابات میں اتحادی ہوں گے ۔ایک ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انکا کہنا تھا اگر زرداری اور نواز شریف کی تقریر کو دیکھا جائے تو وہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،اس وقت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو پر بھاری ہیں، لہذا بلاول کو چاہیے کہ اپنی والدہ اور نانا کی سیاست کو زندہ کریں، ورنہ ان کے لیے خود سیاسی طور پر زندہ رہنا مشکل ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب زرداری نوازشریف سے ملیں گے تو وہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر مقدمات میں خود کو پرسکون محسوس کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ اتحاد میں شامل کریں گے ۔انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن بھی اس اتحاد میں شامل ہوجائیں گے تاکہ سیاست کا دائرہ خیبر پختونخوا تک پھیلایا جاسکے ۔شیخ رشید نے اصرار کیاکہ ن لیگ کی حکومت چاہے کچھ بھی کرلے ، احتساب سے نہیں بچ سکتی اور جلد عدالت سے کرپشن کا جنازہ نکلے گا،نواز شریف کمائی کو جائز ثابت کردیں تو وہ اپنا کیس واپس لے لیں گے ۔ادھر پاناما کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا سرکار نے منی ٹریل بتاد ی تو ان کے کیس میں جان ہے ورنہ بے جان ، آرٹیکل62 ، 63 پر 12 ارکان کو نااہل کیا گیا یا تو ان کو واپس بلایا جائے ورنہ نواز شریف کو بھی گھر بھیجا جائے ۔
بریکنگ نیوز
- این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
- اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
- خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
- پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
- ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
- رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
- اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
- ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
- ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
- کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
- قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
- حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
- وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
- مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
- حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
- وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
- سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
- امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
- فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
